اسلام آباد ( آئی این پی ) دھرنا مظاہرین اور حکومت کے درمیان مذاکرات کرانے والی علماءمذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پیر حسین الدین شاہ جنوبی افریقہ روانہ ہوگئے ۔سید حسین الدین شاہ اسلام آباد ایئر پورٹ سے ایک ماہ کے دورے پر افریقہ روانہ ہوئے ہیںتفصیلات کے مطابق دھرنا مظاہرین اور حکومت کے درمیاں مفاہمت اور مذاکرات کے لئے تشکیل دی گئی حکومتی کمیٹی کے سربراہ پیر حسین الدین شاہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اڑھائی بجے افریقہ کے دورے پر روانہ ہوگے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی پیر حسین الدین شاہ سے ضرورت کے مطابق ہدایات ٹیلی فون سے لیتی رہے گی ، پیر حسین الدین شاہ کے قریبی ذرائع کے مطابق کمیٹی نے گذشتہ روز فریقین میں ایک ڈرافٹ پر اتفاق کرادیا تھا اب انہوں نے عمل کرنا ہے حکومت کی طرف سے منگل اور بدھ کی رات ہوئے مذاکرات کی روشنی میں دستخط شدہ ڈرافٹ دھرنا کمیٹی کے سامنے لایا جانا چاہئے تھا جو بدھ کو تاخیر کا شکار ہو ذرائع کے مطابق مسئلہ حل ہوچکا اب حکومت عمل کا آغاز کرے اور دوسرا مرحلہ دھرنا کمیٹی اور علما کمیٹی مکمل کرے تو مسئلہ چند گھنٹوں میں ختم ہوسکتا ہے۔