تازہ تر ین

8 ہزار عارضی ملازمین کو بڑی خوشخبری مل گئی

پشاور(خصوصی رپورٹ)نیشنل بینک آف پاکستان کی اعلی انتظامیہ نے ملک بھر کے 8ہزار سے زائد عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیاہے ان میں آﺅٹ سورس ، کنٹریکٹ اور جینیٹوریل ملازمین شامل ہیں30نومبر کو ہونے والےفل بورڈ اجلاس میں نہ صرف فیصلے کی توثیق کی جائے گی بلکہ ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں ٹریڈ یونین فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید جہانگیر نے نیشنل بینک آف پاکستان کے صدرسعید احمد سے ملاقات کی اور انہیں ملازمین کے اس مطالبے سے آگاہ کیا اس پر صدر نیشنل بینک نے ان سے ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے اتفاق کیا21نومبر کو جب بورڈ میٹنگ منعقد ہوئی تو اس میں صدر نیشنل بینک آف پاکستان اورایچ آر بورڈ کمیٹی شریک ہوئی اسی اجلاس میں فیصلہ ہو اکہ ملک بھر میں 8ہزار سے زائد عارضی ملازمین کام کر رہے ہیں ان کو مستقل کیا جائے گافیصلے کی توثیق 30نومبر کو ہونے والے فل بورڈ اجلاس میں کی جائے گی جس میں بورڈ آف ڈائریکٹرزشریک ہوں گے یہ بھی معلوم ہو ا ہے کہ ماسٹر ڈگری ہولڈر ملازمین کو آفیسر کیڈر اور میٹرک پاس ملازمین کو اسٹنٹ کلریکل اور نان کلریکل سٹاف میں شمارکیا جائے گا نیشنل بینک ایمپلائز یونین سی بی اے خیبر پختونخوا نےگزشتہ روز بینک انتظامیہ کے اس فیصلےپر یوم تشکر منایا اور موقف اپنایا کہ اس اقدام سے ملازمین میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی ہےملازمین مزید بینک کی بہتری کیلئے دن رات کام کریں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain