لاہور، شیخو پورہ، سادھوکے، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اوکاڑہ، فیصل آباد، قصور(ویب ڈیسک نمائندگان خبریں)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین نے سڑکوں پر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس دوران کوریج کرنیوالے میڈیا نمائندگان اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں پر پتھراور تشدد کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ لاہور میں مظاہرین نے داتا دربار، شاہ عالم مارکیٹ، اردوبازار، انار کلی سمیت چیئرنگ کراس پر شدید احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔موٹر وے پولیس کی طرف سے پھرنے والوں کے احتجاج ، توڑ پھوڑ کی وجہ سے ممکنہ خدشات کی بنا پر لاہور اسلام آباد، موٹروے بھی بند کر دی گئی۔ اس کے علاوہ لاہور، شاہدرہ، داتا صاحب، ٹھوکر نیاز بیگ ، چوہنگ، چونگی امر سدھو، ان کے علاوہ لاہور مین اینٹری پوائنٹس بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔ شیخوپورہ: شیخو پورہ میں بھٹی چوک، لاہور سرگودہ روڈ بھی بند ہے۔
گوجرانوالہ: کامونکی، سادھوکے علاقوں میں احتجاج جاری ہے جبکہ ریلوے اسٹیشن بند ہے۔ اس کے علاوہ میں جی ٹی روڈ بھی بند ہے۔
سیالکوٹ: مظاہرین علامہ اقبال چوک میں احتجاج کر رہے ہیں۔ اردو بازار، مری روڈ ایریا بھی بند ہے۔
اوکاڑہ: رینالہ خورد میں مظاہرین پر پولیس کا تشدد جس کی وجہ سے ملتان روڈ بند ہے۔
فیصل آباد: 5مختلف علاقوں میں احتجاج جاری ہے، کینال جھنگ روڈ بند ہے۔ اس کے علاوہ چنیوٹ بازار بھی بند ہے۔
±قصور: قصور کے مختلف علاقوں میں مظاہرین کا احتجاج جاری ہے جبکہ جی ٹی روڈ بھی بند کر دی گئی ہے۔