لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لیگی ارکان اسمبلی کا شہباز شریف پر رانا ثناءاللہ سے استعفیٰ لینے کا دباﺅ۔ فیصل آباد کے نثار بٹ نے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی۔ ن لیگ کے کئی رکن استعفیٰ دینے کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ سے 24 گھنٹے میں استعفیٰ لیا جا سکتا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دھرنے والوں سے نمٹنے کیلئے حکومتی پالیسی پر متعدد لیگی ارکان اسمبلی مطمئن نہیں اور وہ اس معاملے پر ناراض ہو کر مستعفی ہونے کیلئے تیار ہیں۔ شہباز شریف لیگی ارکان کے دباﺅ پر رانا ثناءاللہ سے استعفیٰ لے سکتے ہیں۔ فیصل آباد سے ن لیگ کے رکن اسمبلی نثار بٹ نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے ختم نبوت قانون کا معاملہ پرامن طور پر حل نہ کیا تو مستعفی ہو جاﺅں گا۔