برسبین ( سی پی پی ) برسبین ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پرآسٹریلیا نے 170رنز کے ہدف کے تعاقب میں بغیر کسی نقصان کے 114رنز بنالئے۔ جیت کے لئے مزید 56 رنز درکار ہیں جبکہ 10وکٹیں ابھی باقی ہیں، اوپنرز ڈیوڈ وارنر 60اور بین کرافٹ 51رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ انگلینڈ نے 33رنز دو کھلاڑی آو¿ٹ پراپنی اننگز آگے بڑھائی، لیکن اسٹون مین 27رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ ملان بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر سکے اور صرف دورنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے۔ جو روٹ اور معین علی نے محتاط انداز سے بیٹنگ اور اسکور 113رنز تک پہنچادیا، جو روٹ 51رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے جبکہ معین علی 40رنز بناکر لایون کا شکاربنے۔ ووکس 17رنز کی اننگز کھیل کر آو¿ٹ ہوگئے۔بیرسٹو، براڈ اور جیک بال اسکور میں صرف 10رنز کے اضافے پر پویلین لوٹے اور مہامان ٹیم دوسری اننگز میں صرف 195رنز پربناسکی۔یوںپہلی اننگز میں 15رنز کی برتری کے سبب آسٹریلیا کو جیت کے لئے 170رنز کا ہدف ملا۔آسٹریلیا کی طرف سے اسٹارک، ہیزل ووڈ اور لایون نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔دوسری اننگزمیں اوپنرز بین کرافٹ اور ڈیوڈ وارنر نےشاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 114رنز بناکر ٹیم کو فتح کے انتہائی قریب کردیا، جب چوتھے روز جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا کو جیت کے لئے 56رنز کی ضرورت تھی اور اس کی10 وکٹیں باقی تھیں۔ وارنر60اور بین کرافٹ 51رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ ہیں۔