تازہ تر ین

پاک فورسز کی دلیری، پشاور حملہ کیخلاف جانبازی تاریخ بن گئی، سوشل میڈیا پر خراج تحسین، ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

پشاور(ویب ڈیسک) کی زرعی یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بہادری کے چرچے سوشل میڈیا پر کیے جارہے ہیں۔پشاور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زرعی ڈائریکٹوریٹ پر دہشت گردوں کے حملے کو کامیاب بناتے ہوئے درجنوں افراد کی جانوں کو بچایا تو ٹوئٹرصارفین کی جانب سے پولیس کی کارکردگی کو خوب سراہا جارہا ہے۔خاص طور پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی قیادت کرنے والے ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کی چند تصاویر ٹوئٹر پر گردش کر رہی ہیں جس میں انہیں گھر کے کپڑوں میں بندوق اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے۔طاہر قیوم تنولی نامی صارف نے خیبرپختونخوا پولیس اور ایس ایس پی آپریشن کو سلام پیش کرتے ہوئے لکھا کہ سجاد خان رات کے سونے کے کپڑوں میں آئے اور انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف ا?پریشن کی فرنٹ سے قیادت کی۔آصف نامی صارف نے لکھا کہ ایگریکلچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پر حملے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشن سجاد خان رات کو پہننے والے کپڑے تبدیل کرنے کے لئے وقت ضائع کیے بغیر موقع پر پہنچے، یہ خیبرپختونخوا پولیس کی کمانڈ کی فرض شناسی ہے۔احتشام الحق لکھتے ہیں کہ ایس ایس پی آپریشنز بروقت موقع پر پہنچے اور دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے لگے، انہوں نے خیبرپختونخوا پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ انہوں نے بہت سے لوگوں کی جانیں بچائیں۔کامران فاروقی لکھتے ہیں کہ آئی جی خیبرپختونخوا اور ان کی ٹیم نے بہت عمدہ کام کیا اور انہوں نے معصوم لوگوں کی جانیں بچائیں، بہترین چیز یہ ہے کہ انہوں نے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کا اعتراف کیا اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain