پرتھ(آئی این پی)انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے لئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے،ٹیم میں پھڈے باز کرکٹرز ایلکس ہیلز اور بین اسٹوکس کی ٹیم میں واپسی ہوگئی ہے۔انگلش ٹیم ایون مورگن کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیسن رائے، جونی بیئرسٹو، جو روٹ، ایلیکس ہیلز، سام بلنگز، جوز بٹلر، بین سٹوکس، معین علی، عادل راشد، ڈیوڈ ولی، لیم پلنکٹ، ٹام کوران، مارک ووڈ اور جیک بال شامل ہیں۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 14 جنوری کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ستمبر میں کھیلی جانے والی ویسٹ انڈین اور انگلش ٹیم کے درمیان سیریز کے دوران دونوں کھلاڑیوں ایلکس ہیلز اور بین اسٹوکس میں لڑائی ہوئی تھی۔ جس کا خمیازہ انہیں ٹیم سے باہر نکلنے کی صورت میں بھگتنا پڑا۔دونوں کرکٹرز کی ٹیم میں شمولیت کا اعلان تو ہوگیا تاہم ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا کھیلنا یا نہ کھیلنا عدالتی فیصلے سے مشروط ہے۔
