تازہ تر ین

مریضوں کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی میرا مشن :شہباز شریف

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر پاکستانی عوام میں شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے۔ امریکی صدر کی طرف سے امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے اعلان سے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے مذہبی احساسات و جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں اور امریکہ کے اس اقدام سے امن کی کوششوں کو آگے بڑھانے کی بجائے ایک مرتبہ پھر قیام امن کی کوششوں کو شدید ددھچکا لگا ہے اور اس اقدام سے فلسطینی عوام کو ایک بار پھر دھوکہ دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے اس فیصلے نے فلسطینی عوام کے امریکہ پر عدم اعتماد میں مزید اضافہ کیا ہے اورامریکہ کی امن کےلئے منصفانہ کوششوں پر عدم اعتماد میںبھی مزید اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب کئی دہائیوں پر مشتمل تنازعہ پر جماعتیں عدم اعتماد کااظہار کریں اور تنازعہ کو حل کرنے کی کوششیں بھی نہ کی جائیں تو پھر امن کے قیام کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو پاتی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی نا قابل یقین اور غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں نے تنازعہ کے دو ریاستی حل تلاش کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ تنازعہ کے حل کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کے اقدا م پر عالمی برادری کا غم و غصہ بالکل جائز ہے اور عالمی برادری اس غصے کے لئے حق بجانب ہے۔ وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے حوالے سے امریکی اعلان پر ترک صدر رجب طبیب اردوان کے اس بیان کی توثیق کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ امریکہ نے مسلمانوں کی ریڈلائن کو عبور کیا ہے۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ امریکہ کے اس اقدام نے پرانے زخموں کو دوبارہ کھول دیا ہے اور مشرق وسطی کو ایک بار پھر بے یقینی اور افراتفری کی صورتحال سے دو چارکر دیا ہے۔ عالمی برادری ایسی تنگ نظری کی پالیسیوں کو برداشت نہیں کر سکتی جو عوام کی توہین کا باعث ہوں۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے آج تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال رائے ونڈ کابغےر پروٹوکول اچانک دورہ کےا ۔ وزےراعلیٰ بغیر اطلاع تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال رائے ونڈ پہنچے۔ انتظامےہ بھی ان کے دورے سے مکمل طور پر لاعلم رہی ۔ وزےراعلیٰ ہسپتال کے مختلف وارڈز مےں گئے اورمرےضوں کو دی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لےا۔وزےراعلیٰ نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتو ںکے بارے میں استفسار کیا۔وزےراعلیٰ نے مختلف وارڈز مےں جا کر مرےضوں کی عےادت کی۔وزےراعلیٰ نے اےمرجنسی مےںلائے گئے ایک مریض کی جانب سے مفت ادویات نہ ملنے شکاےت پر سخت برہمی کا اظہارکےااورکہا کہ اس شاندار ہسپتال مےں ڈاکٹرکی جانب سے اےمرجنسی مےں لائے گئے مرےض کے ساتھ اےسا روےہ افسوسناک ہے۔وزےراعلیٰ نے متعلقہ ڈاکٹر کو طلب کر کے اس کی سرزنش کی اورہسپتال انتظامےہ کو ہداےت کی کہ مرےض کو فوری طورپر مفت ادوےات فراہم کی جائےں۔انہوںنے کہا کہ اربوں روپے کے وسائل مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کےلئے دیئے گئے ہیںاوران وسائل کے ثمرات ہر صورت مرےضوں تک پہنچنے چاہےے۔ مےںآئندہ ایسی شکایت برداشت نہیں کروں گا۔ وزیراعلیٰ نے بعض مریضوں اور ان کے لواحقین کی شکایات پر فوری احکامات جاری کئے اورموقع پر ہی ان کی دادرسی کی۔وزےراعلیٰ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال رائے ونڈمےں مرےضوں کی سہولت کےلئے فوری طورپر سٹی سکےن مشےن فراہم کرنے کی ہداےت کرتے ہوئے کہ ہسپتال مےں ڈےنٹل کلےنک اورای اےن ٹی کلےنک کو جلد فنکشنل کرنے کےلئے اقدامات کےے جائےں ۔انہوںنے کہاکہ ہسپتالوں مےں مرےضوں کو بہترےن علاج معالجہ کی فراہمی مےرا مشن ہے اوراس مقصد کےلئے ہر طرح کے وسائل دےئے ہےں۔وزےراعلیٰ نے ہسپتال مےں موجود ڈاکٹروں ،نرسوں اوردےگر عملے کےساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانےت کی خدمت کےلئے جذبے کےساتھ کام کےا جائے اور آپ اےک انتہائی مقدس پےشے سے وابستہ ہےں۔آپ کے منصب کا تقاضا ہے کہ درددل کےساتھ مرےضوں سے پےش آےا جائے اورانہےں بہترےن علاج معالجے کی سہولتےں فراہم کی جائےں ۔انہوںنے کہاکہ جب تک مرےضوں کو تسلی بخش علاج مہےا نہےں ہوجاتا،ہسپتالوں کے اچانک دورے کرتا رہوں گا۔عوام کا اطمےنان ہی مےری کامےابی ہے۔ انہوںنے کہا کہ جب کوئی مرےض کہتا ہے کہ مےرا علاج ٹھےک ہورہا ہے تو مےرا خون بڑھ جاتا ہے ۔ مےںنے ہسپتالوں کی صورتحال بدلنے کا تہےہ کررکھا ہے اوراس وقت تک چےن سے نہےں بےٹھوں گا جب تک مرےضوں کو ان کی توقعات کے مطابق علاج معالجے کی معےاری سہولتےں مےسر نہےں آجاتیں اوراس ضمن مےںوسائل مےں کمی نہےں آنے دےں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے آج بغےر کسی پےشگی اطلاع اور بغےر پروٹوکول کے تحصےل ہےڈ کوارٹر ہسپتال رائےونڈاورہسپتال مےں بنائے گئے فلٹر کلےنک کا اچانک دورہ کےا۔وزےراعلیٰ کے دورے سے انتظامےہ مکمل طورپر لاعلم رہی۔ وزےراعلیٰ نے ہسپتال اور فلٹر کلےنک کے دورے کے دوران مرےضوں اوران کے لواحقےن کے سا تھ بےٹھ کر ان کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کے بارے مےں پوچھا ۔مرےضوں اور ان کے لواحقےن نے وزےراعلیٰ کوہسپتال اورفلٹرکلےنک مےںمہےا کی جانے والی سہولتوں سے آگاہ کےا۔مرےضوں اوران کے اہل خانہ نے وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کو دعائےں دےں اور کہا کہ آپ کا دل دکھی انسانےت کےلئے دھڑکتاہے اوراس ہسپتال کو جدےد بنانے کےلئے آپ کی کاوشےں لائق تحسےن ہےں۔ہسپتال اورفلٹر کلےنک مےں علاج کےلئے آئے مرےضوںنے وزےراعلیٰ کے سرپر ہاتھ رکھ کردعائےں دےتے ہوئے کہا کہ آپ بہت اچھا کام کررہے ہےں اوراللہ تعالیٰ آپ کو دکھی انسانےت کی خدمت کی مزےد طاقت دے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹھٹھہ کے قرےب سمندر مےں کشتی الٹنے کے واقعہ مےں قےمتی انسانی جانوں کے ضےاع پر دکھ اورافسوس کاا ظہارکےا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain