سرگودھا (خصوصی رپورٹ) سجادہ نشین سیال شریف پیر حمید الدین سیالوی نے کہا ہے کہ رانا ثناءمسجد میں آ کر کلمہ پڑھے، ختم نبوت کا اقرار کرے تو ان سے کوئی مسئلہ، جب ان کو کہا ہے کہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو جائیں تو کیوں نہیں پڑھتے؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر حمید الدین نے کہا کہ رانا ثناءاللہ فرنٹ پر ہیں انہوں نے ہی اسمبلی میں ترمیم پیش کی تھی۔