تازہ تر ین

باقر نجفی رپوٹ کے بعد پاکستان عوامی تحریک کا شہباز شریف رانا ثناءپر دباو بڑھانے کا فیصلہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے بارے جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنے ک ے بعد سیاسی جماعتوں نے پنجاب حکومت کو ہدف بنا لیا ہے سانحہ اڈل ٹاﺅن کے کرداروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پنجاب میں سیاسی جماعتوں کے گرینڈ الاتنس تشکیل دینے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں، میاں نواز شریف کے پانامہ کیس میں نااہل ہونے کے بعد مخالف سیاسی جماعتوں کا خیال ہے کہ وفاقی حکومت پنجاب حکومت کے مرہون منت ہے اسلئے پنجاب کے حکمرانوں کو ٹارگٹ لیا گیا جائے، باقر نجفی رپورٹ کے بعد ملک بھر کی تمام اہم سیاسی جماعتوں تحریک انصاف پیپلز پارٹی مسلم لیگ ق عوامی مسلم لیگ، جماعت اسلامی، جمعیت علماءاسلام (س)، مجلس وحدت المسلمین اور دیگر چھوٹی جماعتوں نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کو بنیاد بنا کر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، وزیرقانون رانا ثنا اﷲ اور دیگر ذمہ داروں کو نہ صرف مستعفی ہونے بلکہ ان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کیلئے سیاسی دباﺅ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے رابطے تیز کر دیئے گئے ہیں۔ تحریک انصاف پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق نے عوامی تحریک کو اپنی حمایت کا یقین دلایا چند دنوں میں اس بارے میں حکمت عملی طے کر کے احتجاج کا اعلان کیا جائیگا۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) سیاسی طور پر پنجاب میں تنہا ہو کر رہ گئی ہے اور اسکی اتحادی سیاسی جماعتوں مولانا فضل الرحمن کی جمعیت علماءاسلام (ف) اور محمود خان اچکزئی کی پختونخوا ملی عوامی پارٹی پنجاب میں اثروسوخ نہیں رکھتیں، اسکے علاوہ رانا ثنا اﷲ کی جانب سے قادیانیوں کے بارے میں متنازعہ بیان کی وجہ سے مذہبی حلقے بھی مسلم لیگ ن سے سخت ناراض ہیں اور وہ رانا ثنا اﷲ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں ایسے حالات میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے کسی تحریک یا احتجاج کی صورت میں پنجاب حکومت کیلئے سنگین خطرات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق نے عوامی تحریک کو احتجاج کیلئے اپنی حمایت کا یقین دلا دیا ہے۔ ایم کیو ایم پہلے ہی عوامی تحریک کے موقف سے اتفاق کرتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain