تازہ تر ین

آسٹریلیا ہاکی ورلڈلیگ ٹائٹل کے دفاع میں سرخرو

بھوبنیشور(سپورٹس ڈیسک)دفاعی چمپئن آسٹریلیا نے سنسنی خیزمقابلے کے بعدارجنٹائن کو2-1سے ہراکرہاکی ورلڈلیگ میں اپنے اعزازکادفاع کرلیا۔میزبان بھارت نے جرمنی کو2-1سے ہراکرمیگا ایونٹ میں کانسی کاتمغہ جیتا۔بھارتی شہربھوبنیشورمیں جاری میگا ایونٹ کے فائنل میں آسٹریلیا اورارجنٹائن کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔پہلے کوارٹرمیں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔دوسرے کوارٹرکے دوسرے منٹ میں جریمی ہیوارڈنے آسٹریلیا کوبرتری دلائی۔جسے اگلے ہی منٹ میں ارجنٹائن کے آگسٹن بگالونے چکادیا۔تیسرے کوارٹرمیں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔کھیل ختم ہونے سے 2منٹ قبل گوویربلیک نے گول کرکے آسٹریلیاکوبرتری دلائی جواختتام تک برقراررہی۔بھارت نے جرمنی کیخلاف 2-1سے کامیابی سمیٹ کر کانسی کاتمغہ جیتا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain