تازہ تر ین

گریٹر پلان ،اسمبلیاں نہیں رہیں گی ،کیا کچھ ہونے والا ہے ؟سپیکر قومی اسمبلی کے چونکا دینے والے انکشافات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک گریٹر پلان بنتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، صاف لگتا ہے کہ اسمبلیاں مدت پوری نہیں کر پائیں گی جو لوگ اس طرح اپنا مفاد حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں بھی مفاد نہیں ملے گا۔ سسٹم کو دھچکا لگا تو پاکستان کو نقصان ہو گا۔ دشمن ہم پر نگاہیں جمائے بیٹھا ہے امریکہ آج چپ ہے کل چپ نہیں رہے گا۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ناامیدی اور مایوسی گناہ ہے لیکن میں پہلی مرتبہ سیاست سے نامید ہوا ہوں جو کچھ ہو رہا ہے اسے دیکھ کر دکھ ہوتا ہے وہ ہو رہا ہے جو مجھے پسند نہیں اور یہ ملکی مفاد میں بھی نہیں۔ آنے والی نسلوں کیلئے راہ ناہموار کرنے میں ہمارا بھی نقصان ہے۔ اس میں صرف اداروں کا نہیں بلکہ عوام کا بھی نقصان ہے جو کچھ دیکھ رہا ہوں وہ 2002ءاور 2008ءمیں بھی نہیں دیکھا۔ پچھلے دو تین ماہ میں جو کچھ ہوا آپ کے سامنے ہے اللہ کرے کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اسمبلیاں مدت پوری کرینگی۔ حلقہ بندیوں کا جو بل اسمبلی سے پاس ہوتا ہے اور سینٹ میں نامنظور ہو جاتا ہے چھوٹے صوبوں کی سیٹیں بڑھ رہی ہیں اگر وہ انہیں نہ ملیں تو وہ اپنے حق کیلئے عدالتوں میں جائیں گے پنجاب سیٹیں دینے کو تیار رہے۔ الیکشن کمیشن نے بار بار کہا ہے کہ تمام پروسس سے گزرنے کیلئے وقت درکار ہے وہ ابھی بھی 5 ماہ مانگ رہے ہیں۔ ایک گریٹر پلان بنتا ہوائی دکھائی دے رہا ہے جس سے صاف لگتا ہے کہ اسمبلیاں مدت پوری نہیں کریں گی۔ ہو سکتا ہے لوگ استعفوں کی طرف بھی جائیں وہ لوگ نہیں چاہتے کہ مارچ کا سینٹ کا الیکشن وقت پر ہو۔ گریٹر پلان بن رہا ہے لیکن کون یہ بنا رہا ہے۔ معلوم نہیں گزشتہ دو تین ماہ میں ہونے والے واقعات ہرگز نارمل نہیں ہے۔ سسٹم کو دھچکا لگا تو پاکستان کو دھچکا لگے گا۔ دشمن ہم پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں امریکہ آج چپ ہے کل چپ نہیں رہے گا ہم کس کس فرنٹ پر لڑیں گے۔ اسلام آباد دھرنا، لاہور کا دھرنا، کراچی میں پی ایس پی اور ایم کیو ایم کا اتحاد کوئی نارمل چیز ہی نہیں تھیں۔ مشرف دور میں تو یقین تھا کہ ڈکٹیٹر بیٹھا ہوا ہے کچھ بھی ہو سکتا ہے ہم بھی تعداد میں 18-19 تھے۔ لگتا تھا ہر سیشن آخری سیشن ہو گا۔ سوائے ایک پارٹی کے اب بھی اپوزیشن چاہتی ہے کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں لیکن چھٹی ”حس“ کہتی ہے کہ کچھ ہونے والا ہے مارشل لاءتو لگتا دکھائی نہیں دیتا۔ اداروں کا ہر گز ارادہ نہیں ہے کہ مارش لاءلگے بارہا چیف آف آرمی اسٹاف بھی اس چیز کا عندیہ دے چکے ہیں لیکن ضروری نہیں ہوتا کہ صرف مارشل لاءکے ذریعے ہی نظام کو لپیٹا جائے۔ بیرونی قوتیں بھی یہ کام کرواتی ہیں مارشل لاءکے بغیر بھی سٹیم دی ریل کیا جا سکتا ہے۔ بیرونی ملک سے فنڈنگ اسی مقصد کیلئے ہوتی ہے۔ ان تمام واقعات کے پیچھے خفیہ اور بیرونی ہاتھ ہیں وہ سب جانتے ہیں اور جتنا آپ جانتے ہیں میں اس سے زیادہ جانتا ہوں وہی زیادہ تیار ہونے والی چیز نقصان دہ ہوتی ہے کسی بھی عنصر کو خارج از امکان نہیں کیاجاسکتا۔ اتنی مایوسی پرویز مشرف دور میں بھی نہیں تھی۔ اسلام آباد دھرنے میں بے بسی نظر آئی۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی مثال سامنے تھی کہ ایسا کوئی واقعہ نہ ہو جائے۔ پی پی پی اور دیگر جماعتیں کہتیں کہ جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونی چاہیے دعا کریں پاکستان کو نقصان نہ پہنچے اداروں کو احترام ملے۔ غیر فطری پریشر کے ذریعے بھی الیکشن کروائے جا سکتے ہیں ضروری نہیں کہ اسمبلیاں ہم توڑیں۔ لوگ اپنے مفاد کو پورا ہوتا دیکھ رہے ہوتے ہیں کبھی مفاد انہیں بھی نہیں ملتا عوام کو فیصلہ کرنے دیں کسی نے کام کسی نے کام نہیں کیا حکومت مضبوط بھی ہوتی ہے اور کبھی مصلحتاً کمزور بھی ہو جاتی ہے۔ ہر چیز کو وقت پر ہینڈل کرنا چاہیے حکومت کو کیاتنقید کا نشانہ بناﺅں جو چیز بھی ہوتی دیکھتا ہوں تو حکومت کو مطلع کرتا ہوں اپنے خدشات کااظہار اپوزیشن کو بھی بتا دیتا ہوں اور حکومت کو بھی بتا چکا ہوں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain