تازہ تر ین

بھارتی فکسرز کیخلاف کو ئی ثبوت نہیں ملا،آئی سی سی

دبئی(نیوزایجنسیاں)بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ ایسا ’کوئی ثبوت نہیں‘ ہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین پرتھ میں کھیلا جانے والے ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ’بدعنوانی‘ کا کوئی عنصر ہے۔اخبار دی سن نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈین بک میکرز نے میچ فکسنگ کی پیش کش کی تھی۔آئی سی سی کے جنرل مینیجر اینٹی کرپشن ایلکس مارشل کا کہنا ہے کہ ’اب ہمیں دی سن کی تحقیقات سے متعلقہ تمام مواد موصول ہوچکا ہے۔‘’ایسا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ اس ٹیسٹ میچ کے کسی بھی کھلاڑی نے مبینہ فکسرز کا رابطہ رہا ہو۔‘دی سن کے مطابق ایک گروہ ’دی سائیلنٹ مین‘ نامی آسٹریلوی شہری کے ساتھ کام کر رہا تھا اور انھوں نے کھیل پر اثرانداز ہونے پر ایک لاکھ 38 ہزار پاونڈ ادا کر رہے تھے۔اس میں کسی انگلش کھلاڑی کا نام سامنے نہیں آیا لیکن گروہ کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے ایک سابق آسٹریلوی کھلاڑی کی خدمات حاصل کی ہیں۔تاحال یہ واضح نہیں کہ بک میکرز نے ٹیسٹ میچ فکس کرنے کی کیسے کوشش کی تاہم اخبار کے مطابق ایک بک میکر نے سن کے تحقیق کار کو بتایا وہ کھلاڑیوں کو ’سکرپٹس‘ کے مطابق کھیلنے پر راضی کر سکتے ہیں جیسا کہ ایک سیشن یا ایک اننگز میں کتنے سکور بنیں گے، کب وکٹ گرے گی اور ٹیم ٹاس جیتنے کے بعد کیا کرے گی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain