تازہ تر ین

رانا افضل وز یرخزانہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) حکومت نے پارلیمانی سیکرٹریخزانہ رانا محمدافضل کو وزیر مملکت برائے خزانہ بنانے کا
فیصلہ کرلیا۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کئی ہفتوں سے بیرون ملک مقیم ہیں جہاں سے انہوں نے وزیراعظم کو چھٹی کی درخواست دی جو منظور کرلی گئی۔ اسحاق ڈار کے ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد وزارت خزانہ کا قلمدان تاحال کسی کو نہیں سونپا گیا اور اس حوالے سے امور وزیراعظم چلارہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا افضل کو وزیر مملکت برائے خزانہ لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے جن کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ رانا افضل کو وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نوازشریف کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رانا افضل منگل 26دسمبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا محمدافضل نے وزیر مملکت بنائے جانے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیر مملکت خزانہ بنائے جانے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔ رانا محمد افضل 2013کے عام انتخابات میں فیصل آباد کے حلقے این اے 82سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ دسمبر2013 میں رانا محمد افضل کو وفاقی پارلیمانی سیکر ٹری خزانہ تعینات کیا گیا۔ واضح رہے کہ اسحاق ڈار کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس بھی زیر سماعت ہے جس میں ان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے جب کہ عدالت مسلسل غیر حاضری پر انہیں اشتہاری ملزم قرار دے چکی ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain