تازہ تر ین

شاہ زیب قتل کیس؛ شاہ رخ جتوئی کو رہا کردیا گیا

کراچی(ویب ڈیسک) شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی سمیت تمام ملزمان کی ضمانت منظور کرلی گئی جس کے بعد شاہ رخ جتوئی کو رہا کردیا گیا بقیہ ملزمان بھی کچھ دیر میں رہا ہوجائیں گے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوبی امداد حسین کھوسو نے شاہ زیب قتل کیس میں ملزمان کی جانب سے ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران مقتول کے والد اورنگزیب خان نے راضی نامہ جمع کرادیا۔ راضی نامے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے مشاورت کے بعد ملزمان سے صلح نامہ کیا وہ اور ان کے گھر والے اللہ کی رضا کے لیے اپنے بیٹے کا خون معاف کرتے ہیں۔ ملزمان شاہ رخ جتوئی، سراج تالپور، سجاد تالپور اور غلام مصطفی کو ضمانت دی جائے اور ان کےخلاف مقدمہ بھی ختم کیا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain