تازہ تر ین

ن لیگ کی ڈوبتی کشتی کو ایک اور دھچکا ،2ارکان اسمبلی مستعفی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)”(ن) لیگ کی ڈوبتی کشتی کو ایک اور دھچکا“ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کرنے پر فیصل آباد کے دو (ن) لیگی ارکان اسمبلی بھی مستعفی ، دونوں ارکان نے اپنے استعفےٰ اسپیکرز کو بھجوا دئیے۔ ڈاکٹر نثار احمد جٹ این اے 81اور رضا نصر اللہ گھمن PP-62کے مستعفی ہونے کے بعد لیگی ارکان کی تعداد 5ہو گئی جبکہ ذرائع نے مزید(ن) لیگ کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے استعفےٰ دینے کا انکشاف کیا ہے جو کہ جلد منظر عام پر آ جائیں گے۔ تفصیل کے مطابق ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کرنے کے معاملے پر فیصل آباد کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ اور رکن صوبائی اسمبلی رضا نصر اللہ گھمن نے استعفیٰ دےدیا ہے۔ دونوں ارکان نے اپنے اپنے استعفےٰ اسپیکرز کو ارسال کر دیئے ہیں جس کے بعد مستعفی ہونےوالے(ن) لیگی ارکان اسمبلی کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ مستعفی ہونےوالے ایم این ایز اور ایم پی ایز 2013ءمیں (ن) لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 10دسمبر کو فیصل آباد کے تاریخی دھوبی گھاٹ گراﺅنڈ میں منعقد ہونےوالی ختم نبوت کانفرنس میں سجادہ نشین سیال شریف پیر محمد حمید الدین سیالوی کے سامنے ڈاکٹر نثار جٹ، غلام بی بی بھروانہ، مولوی رحمت اللہ، غلام نظام الدین سیالوی، ثقلین سپراء، محمد خان بلوچ سمیت دیگر اراکین اسمبلی اور یوسی چیئرمینوں نے(ن) لیگ سے علیحدگی اور استعفےٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ جس پر وقفہ وقفہ سے عملدرآمد کا آغاز ہو گیا ہے۔ تین لیگی ایم پی ایز غلام نظام الدین سیالوی، مولانا رحمت اللہ اور محمد خان بلوچ پہلے ہی اسپیکر کو اپنے استعفےٰ پیش کر چکے ہیں۔ جن کے بعد ڈاکٹر نثار جٹ اور (ن) لیگی ایم پی اے رضا نصر اللہ گھمن نے بھی استعفیٰ دےدیا ہے۔ جن کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کرنے سے ان کے ایمان کو ٹھیس پہنچی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید(ن) لیگ کے ارکان اسمبلی اور یوسی چیئرمینوں کے استعفےٰ تیار پڑے ہیں۔ جن کا جلد اعلان متوقع ہے اور کسی بھی وقت پیش کیے جا سکتے ہیں جو کہ (ن) لیگ کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو بڑا دھچکا ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain