لاہور (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انجریز کی وجہ سے کچھ مشکلات ضرور ہوئی ہیں تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف شعیب ملک کو محمد حفیظ والا رول دیں گے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مختصر تربیتی کیمپ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی متحرک ہیں اچھا پرفارم کریں گے اور امید ہے دورہ نیوزی لینڈ میں بیٹنگ لائن بھی اچھا پرفارم کرےگی۔سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری باو¿لنگ بہت مضبوط ہے تاہم انجریز کی وجہ سے کچھ مشکلات ضرور ہوئی ہیں لیکن اچھا کمبی نیشن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ میں جنید خان اور عثمان شنواری کی کمی محسوس ہوگی تاہم کنڈیشنز دیکھر کر فیصلہ کریں گے کہ 4 بولرز کے ساتھ کھیلیں یا پانچ کے ساتھ۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ احمد شہزاد نے ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کیا ہے جب کہ امام الحق نے بھی اپنی سلیکشن کو اچھا ثابت کیا ہے۔ سرفراز احمد نے مزید کہا کہ امید ہے نیوزی لینڈ کے خلاف پریکٹس میچ میں بھی ٹیم اچھا کھیلے گی اور دعا ہے کہ بیٹنگ آردڑ تبدیل نہ کرنا پڑے اور سب اچھا کھیلیں۔