تازہ تر ین

بے نظیر قتل کیس ، 10 سال بعد مشرف نے ایسی بات کہہ دی کہ نیا پنڈورا باکس کھل گیا

لندن(ویب ڈیسک)پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ بے نظیر کے قتل میں اسٹیبلیشمنٹ بھی ملوث ہو۔ تفصیلات کے مطابق سابق اور مرحوم وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 10 ویں برسی پر سابق صدر پرویز مشرف کے ایک بیان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کے قتل میں اسٹیبلیشمنٹ کے ملوث ہونے کے ان کے پاس کوئی شواہد نہیں ہیں۔تاہم ممکن ہے کہ اسٹیبلیشمنٹ کا سرکش گروپ بے نظیر کے قتل میں ملوث ہے۔ چونکہ معاشرہ مذہبی بنیادوں پر تقسیم ہے، اس لیے اسٹیبلیمشنٹ بھی مذہبی لحاض سے تقسیم ہے۔ ممکن ہے اسٹیبلیمشنٹ کے ایک سرکش گروپ نے طالبان کیساتھ مل کر بے نظیر کو قتل کر دیا ہو۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain