تازہ تر ین

نواز شریف عدلیہ اور فوج کو للکار کر خانہ جنگی کرانا چاہتے ہیں،شیخ رشید

ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار) ملک کو کرپٹ حکمرانوں نے لوٹ کر کنگال کر دیا ہے نواز شریف 3 مرتبہ وزیر اعظم اور اسکا بھائی میا ں شہباز شریف چھ مرتبہ وزیر اعلیٰ رہا لیکن ملک کی تقدیر نہیں بدل سکی سب بڑے چور اور لٹیرے ہیں دندناتے پھر رہے ہیں اور جیب تراش ملک کے حکمران بنے بیٹھے ہیں حدیبیہ پیپر ملز کیس جنوری کے پہلے ہفتے سپریم کورٹ میں دائر کرنے جارہا ہوں اس کیلئے مہنگے وکیل بھی کرلئے ان خیالات کا اظہار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ڈی جی خان کے قادریہ دربار چوک پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاشیخ رشید احمد نے کہا ملک میں بے روزگاری اور معاشی بدحالی عروج پر ہے اور اس کا نواز شریف خود اعتراف کررہے ہیں چالیس سال سے آپ کا خاندان برسراقتدار ہے اس کے باوجود غریبوں کو نوکریاں نہیں مل رہیں ہماری بیٹیاں اور مائیں سڑکوں پر بچے جنم دے رہی ہیں نوجوان گردے بیچ رہے ہیں جعلی دوائیاں کھا کر غریب مر رہے ہیں۔ نواز شریف نے عدلیہ اور فوج کو للکار کر سول وار کی بنیاد رکھ دی ہے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان کے چور اورڈاکو نواز شریف کے جوتے چاٹ کر وفاقی وزیر بنے ایسے وزیروں پر سو بار لعنت بھیجتا ہوں ملک میں اس وقت بیس ملین ڈالر کی ایکسپورٹ رہ گئی ہے جبکہ امپورٹ صرف 55بلین ڈالر کی ہے ہماری گندم کوخریدنے والے بولتے ہیں کہ اس میں پانی ہے گنے کا کسان در در کی ٹھوکریںکھانے پر مجبور ہے ایسے ترازوں کو آگ لگا دینگے جو غریب کا گنا نہیں خرید سکتا شوگر ملز ایک سال میں شوگر فیکٹری جتنا منافع کما لیتی ہے انہوں نے کہا ختم نبوت کا معاملہ غلطی نہیں بلکہ سازش تھی اور اس سازش کے پیچھے نواز شریف تھے، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے ہاتھ میں وزرات عظمیٰ کی لکیر ہی نہیں ہے پنڈ کے سارے چودھری مر بھی جائیں پھر بھی شہباز شریف کو کسی نے چودھری نہیں بنانا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی اسٹپنی وزیراعظم ہے انہوں نے دو سو ارب روپے ایل این جی میں کرپشن کی ہے،ملک میں دہشت گردی کی ایک وجہ بے روزگاری بھی ہے اور ملک میں سب سے بڑا دہشت گرد رانا ثنااللہ ہے، انہوں نے کہا حکمرانوں کے خلاف جو سڑکوں پر نکلے گا وہ ان کے ساتھ ہوں گے، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی گزشتہ روز کی تقریر کے بعد انہیں الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے، کہا جارہاہے کہ طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈالا جارہا ہے جبکہ میں کہتا ہوں کہ نواز شریف کا نام اس سے پہلے ای سی ایل میں ڈالا جائے گا، انہوں نے کہا کہ رضی فارم معاملے پر نواز شریف فاروق لغاری کو چور ڈاکو کہتا تھا آج ان کے بے شرم بیٹے اس لٹیرے کے ساتھ کھڑے ہیں تین ماہ بعد ان لٹیروں نے نئی سورنگ ڈھونڈنی ہے انہوں نے کہا کہ جہاں ظلم ہو گا وہاں عوامی مسلم لیگ کا شیخ رشید پہنچے گا بدمعاش لٹیروں کو آنیوالے جنرل الیکشن میں ووٹ نہ دیں ڈکٹیٹر کی پیداوار نواز شریف ،ضیاالحق کو اپنا سیاسی باپ کہتا تھا اگر ضیاالحق اس کی انگلی نہ تھماتا تو نواز شریف کونسلر بھی نہیں بن سکتا تھا سیالوی یا قادری کوئی بھی نکلے میں حق کیلئے ان کا ساتھ دوں گا ، شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف نے قطری خط پیش کیا اور اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کا خط دیا ان کے پاس سوائے جعلی خطوط کے کچھ نہیں ہے لیکن یہ اب بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ان حکمرانوں کی کشتی ڈوبنے لگی ہے انہوں نے کہا جنوبی پنجاب کا الگ صوبہ بننا چاہئیے یہاں کے کسانوں کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے میں ان کے ساتھ دھرنا دوں گا، انہوں نے کہا ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقہ جات میں انسان جانوروں سے بدتر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کا ساری زندگی مشکور رہوں گا کہ اس نے عوام میں شعور بیدار کیا اس سے پہلے عوامی مسلم لیگ کے اجتماع سے ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈی جی خان سے منتخب ہونے والے وفاقی وزیر حافظ عبدالکریم کے 80 ارب روپے کے اثاثے ہیں یہ مولوی اتنا پیسہ کہاں سے لائے ہیں مساجد اور مدارس کے چندے کے پیسے کھا کر ارب پتی بن گئے اور ان کی نجی یونیورسٹی پندرہ سو طلبا و طالبات کو جعلی ڈگریاں جاری کی گئی ہیں جو کہ ان کے ساتھ ظلم ہے، انہوں نے کہا پنجاب میں لوگوں کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارا گیا ہے ان کامکمل احتساب کیا جائے، جلسہ سے غلام فرید کوریجہ ، سیف اللہ، سدوزئی ایڈووکیٹ ، پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ملک محمد اقبال ثاقب، ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ ، سحر چودھری، عبدالرحمٰن بودلہ،شیخ یعقوب ، انوار شاہ، و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اسٹیج پر محمد رمضان قریشی ،بابو اکرم انصاری، امجد گولڈن ،ملک عتیق الرحمٰن محمد عاطف ، عمرانصادق، شیخ احسان الحق ، شیخ نعیم شہزاد، عبدالمالک ،اصغر حسین، شعیب امیر، شاہ زیب، ذوالقرنین نتکانی ، شیخ رمضان جانا، ملک محمبوب ثاقب، و دیگر بھی موجود تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain