رائے ونڈ (نیااخبار رپورٹ)رائیونڈ میں قائد اعظم ؒ کے رشتہ دار پارسیوں کی کروڑوں روپے جائیداد کا فیصلہ ہوگیا۔سپریم کورٹ نے خبریں کی خبروں پر نوٹس لیتے ہوئے 36سال سے زیر سماعت اہم کیس کو نمٹاتے ہوئے پارسی خاندان کو اس کا حقدار قرار دیدیا ۔مذکورہ کیس طویل مدت سے سول کورٹ ،سیشن کورٹ اور ہائی کورٹ سے ہوتا ہوا سپریم کورٹ میں زیر سماعت تھا ،اور اس وقت گزشتہ کئی ماہ سے شہریوں کیلئے معمہ بنا ہوا تھا ۔اور گزشتہ ایک سال سے ایک ارب روپے کے لگ بھگ اس زمین کی ملکیت کے کئی دعویدار بنے ہوئے تھے ۔اورمختلف افراد زمین کے مختلف حصوں پر قبضہ کئے بیٹھے تھے۔پارسیوں کے منیجر جاوید ابوبکر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جب ہائی کورٹ نے مخالف فریق کا مو¿قف رد کرتے ہوئے زمین مالکان پیرن جولین ڈنشا اور نیلی بائی کے حق میں فیصلہ کردیا تو اس اراضی کے دعویداروں نے اس کیس کو متنازع بناکر گمراہ کن معلومات پھیلا دیں ،جس کے بعد انتظامی افسران نے ادھر کا رخ کرلیا ،لیکن خبریں کے توسط سے سپریم کورٹ کو صحیح صورت حال کا پتہ چلنے پر مخالفین کی تمام چالیں ناکام ہوگئیں ،اس وقت یہ جگہ زمین کی اصل مالکان نے فروخت کردی ہے ،اور موجودہ قابضین جائز بیٹھے ہیںاور اس طرح ہر قسم کا تنازع ختم ہوگیا ہے ،یادرہے کہ مذکورہ 80کنال اراضی کراچی کی ایک شپنگ کمپنی کے مالک سیٹھ ایڈل کی ملکیت تھی ۔