تازہ تر ین

دو شادیاں ناکام، قبولیت پرتیسری اننگز کیسی رہے گی؟

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے تیسری شادی کیلئے بشریٰ مانیکا کو رشتہ بھیجا ہوا ہے۔ کپتان دو بار ازدواجی زندگی میں ناکام ہو چکے ہیں لیکن ابھی بھی ہمت نہیں ہارے۔ دیکھنا ہو گا تیسری اننگز کیسی رہے گی۔ ماضی میں 2 مرتبہ ازدواجی زندگی میں ناکام رہنے والے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شادی کی ہیٹرک مکمل کرنے کیلئے بشریٰ مانیکا کو رشتہ بھیج رکھا ہے لیکن ان کا ماضی کا تجربہ کچھ خاص نہیں رہا۔ عمران خان نے سولہ مئی انیس سو پچانوے میں برطانوی شہری جمائما سے پہلی شادی کی تھی۔ شادی کے وقت دولہے کی عمر بیالیس اور دلہن کی عمر اکیس سال کی تھی۔ بدقسمتی ہے یہ رشتہ صرف نو سال ہی قائم رہا اور بائیس جون دو ہزار چار کو دونوں نے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ عمران اور جمائما کے دو بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں۔ عمران خان نے دوسری شادی ٹی وی اینکر ریحام خان سے کی لیکن اس بار بھی رشتہ زیادہ عرصے کیلئے قائم نہ رہ سکا صرف دس ماہ کے بعد عمران اور ریحام کے درمیان طلاق ہو گئی۔ اب کپتان ہیٹرک چانس پر ہیں۔ رشتے کی پچ پر بال کروا کر آﺅٹ کرنے کی اپیل کر دی ہے۔ قبولیت کی سند ملنے پر دیکھنا یہ ہو گا کہ یہ تیسری اننگز کتنی طویل چلتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain