لاہور(ویب ڈیسک) زینب قتل کیس میں اہم پیش رفت،مبینہ ملزم کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی، فوٹیج میں مبینہ ملزم کو مقتولہ کے گھر کے باہر چکر لگاتے اور بازار میں گھومتے دیکھا جاسکتا ہے۔مشکوک شخص 4 جنوری کو باراز میں گھومتا نظر آیا، شام پانچ بجکر چھبیس منٹ پر گلی کا چکر بھی لگایا۔ مبینہ ملزم کا قد تقریباً پانچ فٹ دس انچ اور اس کی داڑھی ہے، مبینہ ملزم نے سر پر ٹوپی، کوٹ اور شلوار قمیض پہن رکھی ہے۔