تازہ تر ین

آئی ایس پی آر کی جانب سے عوامی آگاہی مہم

راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاک فوج کے ترجمان نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ بعض جعل ساز خود کو فوجی افسر یا اہلکار بتاکر لوگوں سے فون پر ان کے بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات لے رہے ہیں تاہم پاک فوج کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایسی اطلاعات ہیں کہ بعض افراد خود کو فوجی افسر یا اہلکار بتا کر لوگوں کو فون کالز کرتے ہیں اور مردم شماری کی تصدیق کے نام پر لوگوں سے ان کے شناختی کارڈ اور بینک اکاﺅنٹس وغیرہ کی تفصیلات حاصل کرتے ہیں۔پاک فوج کے ترجمان کے مطابق عوام سے درخواست ہے کہ ایسی فون کالز کا جواب نہ دیں، عوام کوخبردار کرتے ہیں کہ ایسی فون کالز مسلح افواج کی طرف سے نہیں کی جاتیں، اور اگر عوام کو ایسی کوئی بھی کال آئے تو وہ فوری طور پر ہیلپ لائن 1135 یا 1125 پر اطلاع کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain