تازہ تر ین

کپتان کا ایک اور دعوی

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے ایک بار پھر دعویٰ کیاہے کہ پاناما کیس میں خاموش رہنے کیلئے 100 ملین ڈالرز کی آفرہوئی۔غیرملکی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیس میں خاموش رہنے کیلئے 100 ملین ڈالرز کی آفر کی گئی تھی اور جانتے ہیں کہ یہ آفر کس نے کی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو بھی گڈ بائی کہا جارہا ہے اور وہ اب کبھی سیاست میں حصہ نہیں لے سکیں گے،جیل انکی راہ تک رہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف نے مارشل لاءکے امکان کی تردید کی ہے، یہ الزامات شریف پارٹی ہی لگاتی ہے کیونکہ نوازشریف خود مارشل کی پیداوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے کبھی اسٹیبلشمنٹ سے مدد نہیں لی۔انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کا قانون بہت اہم ہے، اصل مسئلہ اسکا غلط استعمال ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم بنا تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کروں گا اور یہ ملاقات کڑوی گولی ہوگی مگر نگلنا پڑے گی۔امریکی خبر رساں ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر انتخابات کے بعد وزیر اعظم منتخب ہوا تو آئندہ برس 2019 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کروں گا۔عمران خان نے انٹرویو میں امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان سے ملاقات کڑوی گولی تو ہوگی لیکن کرنا پڑے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا ٹوئٹ انتہائی توہین آمیز تھا، جس طرح امریکا نے پاکستان سے برتاو کیا وہ درست نہیں حالانکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو کوئی لینا دینا نہیں تھا۔ایک سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا پر 9/11 حملوں کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے اہم کرادر ادا کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا جو انتہائی غلط تھا، فوج اور عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں، ہماری معیشت تباہ ہوئی، ہزاروں لوگ شہید ہوئے، امن و امان تباہ ہوا لیکن امریکا نے ان کی قدر نہیں کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی جب کہ پاکستان کسی دہشت گردی میں ملوث نہیں وہ خود اس کا خاتمہ چاہتا ہے۔دینی مدارس کے حوالے سے ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ ہم لاکھوں مدرسوں کو قومی دھارے میں لائیں گے اور وہ چاہتے ہیں کہ مدرسہ گریجوئیشن طلبا کے پاس تمام صلاحیتیں ہوں تاکہ وہ کسی بھی شعبہ میں با آسانی ملازمتیں حاصل کرسکیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سینئر رہنما جہانگیر خان ترین سے کسان اتحاد کے سربراہ خالد کھوکھر نے ملاقات کرکے کسانوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ عمران خان نے زراعت کے حوالے سے (ن) لیگ کی حکمت عملی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی عاقبت نااندیش پالیسیوں کا بوجھ سب سے زیادہ کسانوں نے برداشت کیا ہے۔زراعت کی منظم تباہی میں نواز شریف نے بطور وزیر اعظم کلیدی کردار ادا کیا۔زرعی شعبے کی اصلاح نئے وزیر اعظم کی بھی ترجیح دکھائی نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہر مرحلے پر کسانوں کے ساتھ کھڑی رہی اور آئندہ بھی ساتھ دیں گے ۔پاکستان کے کسانوں نے تحریک انصاف کو منتخب کیا تو ان کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے، زرعی شعبے کی اصلاح پر خصوصی محنت کریں گے، زراعت میں انقلاب اور کسان کی زندگیوں میں خوشحالی پر ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے گا ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain