لاہور(خبرنگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہمارااحتجاج پرامن ہوگا طاقت کااستعمال کیاگیاتوپیپلزپارٹی جواب دیناجانتی ہے، 17 جنوری کے ا حتجاج میں ہماری جماعت شرکت کرےگی آصف زرداری اورعمران خان ایک ہی کنٹینرپرہوں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہمارااحتجاج سیاسی ایجنڈے کیلئے نہیں ہے لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے ما ننے والے نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم آئین اور قانون پرعمل کرنےوالے لو گ ہیں پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے احتجاج کیا،باقرنجفی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کوسزاکامطالبہ کریں گے۔قمرزمان کائرہ کہتے ہیں کہ نوازشریف شیخ مجیب الرحمان کومحب وطن قراردے ر ہے ہیں، ہم اپنے احتجاج میں پنجاب کے حکمرانوں کوعہدہ چھوڑنے پرمجبورکریں گے۔ پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے کہا ہے کہ انتخابات کے قریب آتے ہی نامعلوم افراد نے گٹروں میں بوریاں ڈال کر بند کرنا شروع کردیا ہے، وہ خدارا سیاست کریں مگر لوگوں کو تنگ نہ کریں۔ آپکا ماضی ختم ہوگیا ہے۔ بوری بند لاشوں کی سیاست کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ پیپلزپارٹی میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد اور اہم شخصیات کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلزپارٹی کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ پیپلزپارٹی سندھ کے صدر اور سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ اسمبلیاں موجود ہوں تو سینیٹ انتخابات ملتوی ہونے کا کوئی جواز نہیں،سینیٹ انتخابات ہونگے، ن لیگ کسی خوش فہمی میں نہ رہے، پیپلزپارٹی سیاسی حکمت عملی سے سینٹ میں اپنی نشستیں حاصل کرلے گی ۔نواز شریف اپنے کرتوتوں کی وجہ سے نااہل ہوئے۔ پیپلز پا رٹی طاہر القادری کے احتجاج میں ساتھ دے گی۔ احتجاج میں صورتحال سازگار نہیں رہی تو ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی۔ عمران خان کو ایک بار پھر سندھ منہ کی کھانی پڑے گی۔ پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ شریف برادران کا ےہ پرانا وطیرہ رہا ہے کہ یہ صرف اپنے حق میں آنے والے فیصلوں کو ہی انصاف سمجھتے ہیں اور مخالف فیصلہ آنے پر اسے قبول کرنے کی بجائے عدلیہ پر تنقید کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ مافیا ابھی حوصلہ رکھے ماڈل ٹاو¿ن جیسے سنگین الزامات کڑے امتحان ہیں جن سے یہ کسی صورت بچ نہیں سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ کیا نون لےگ کو علم نہیں کہ جنگلہ بس اور اورنج لائن ٹرین سمیت پنجاب کے تمام منصوبے کرپشن اور لوٹ مار کی کھلی داستان ہیں جن کا جواب نواز لیگ کو ضرور دینا ہوگا۔