تازہ تر ین

وزارت مذہبی امو ر کے دعوے جھوٹے نکلے

اسلام آباد(آن لائن)وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج معاملات میں شفافیت لانے کے دعوے جھوٹے نکلے،گزشتہ سال وفاقی وزیر مذہبی امور کی سفارش پر764،وزیراعظم ہا¶س کی سفارش پر313 جبکہ پارلیمنٹیرین کی سفارش پر ایک ہزار سے زائد افراد نے ہارڈ شپ کوٹے کے تحت فریضہ حج ادا کیا ہے،وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال ہارڈ شپ کوٹے کے تحت وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی جانب سے764 افراد کو جج پر بھجوانے کی سفارش کی گئی تھی جن میں سے اکثریت کا تعلق ضلع مانسہرہ سے ہے۔دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال حج کیلئے وزیراعظم ہا¶س سے 313 افراد کی سفارش کی گئی جبکہ ایوان صدر کی جانب سے95 افراد کی سفارش کی گئی تھی،اسی طرح پارلیمنٹیرین کی جانب سے ایک ہزار وزیرمملکت برائے مذہبی امور کی جانب سے156 مختلف سرکاری محکموں سے494،علما ومشائخ کی جانب سے37افراد کو ہارڈ شپ کوٹے کے تحت جج پر بھجوانے کی سفارش کی گئی تھی ۔دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال مختلف میڈیا آرگنائزیشنز سے تعلق رکھنے والے 69صحافیوں اور کارکنوں کو حج پر بھجوایا گیا تھا جبکہ سعودی سفارت خانے کے سٹاف 14 افراد،متحدہ عرب امارات کی جانب سے کی جانی والی سفارش پر13افراد وزارت مذہبی امور کے ملازمین کے 115رشتہ داروں کو بھی ہارڈ شپ کوٹے پر حج کیلئے بھجوایا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق ہارڈ شپ کوٹے کے اصل حقداروں میں صرف95افراد کو گزشتہ سال فریضہ جج کی ادائیگی کیلئے ویزہ جاری کیا گیا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain