بنوں (ویب ڈیسک) خیبرپختوںخواہ کے شہر بنوں میں 5 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قصور کے بعد اب بنوں میں ایک ننھی پری کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے ایک افسوسناک اور دل دہلا دینے خبر دی۔علی محمد خان نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے شہر بنوں میں ایک 5 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا۔ بچی کو قتل کرکے اس کی لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی جسے پولیس نے برآمد کرلیا ہے۔ علی محمد خان کا کہنا ہے کہ وہ اس کیس کی خود نگرانی کریں گے اور پوری کوشش کریں گے کہ پولیس قتل میں ملوث درندے کو گرفتار کرے اور بعد ازاں عدالت کی جانب سے اسے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔
