شارجہ (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میںگاڑیوں کی خصوصی نمبر پلیٹوں کی نیلامی کے موقع پرایک مقامی عرب کاروباری شخصیت نے دنیا کی مہنگی ترین نمبر پلیٹ ”1“ خرید کر خود کو ’نمبر ون‘ ثابت کر دکھایا۔پچاس لاکھ ڈالر مالیت کی نمبر پلیٹ کے خریدار عارف احمد الزرعونی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ نمبر پلیٹ حاصل کرنے کیلئے ہر قیمت ادا کرنے کا تہیہ کر رکھا تھا۔انھوں نے من پسند نمبر پلیٹ پچاس لاکھ ڈالر میں خرید کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔پاکستانی کرنسی میں یہ رقم پچاس کروڑ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔