لاہور (خصوصی رپورٹ) صوبائی دارالحکومت میں پینے کے پانی کا ڈیم بنایا جائے گا، واسا اور محکمہ انہار نے راوی کے کنارے ڈیم بنانے کی تجویز حکومت کو دے دی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ واسا اور محکمہ انہار نے پینے کے پانی کا ڈیم دریائے راوی پر بنانے کی تجویز دی ہے۔ منصوبے پر 65 ارب روپے لاگت آ ئے گی۔ ڈیم کے پانی کا ذخیرہ کرنے کیلئے بنایا جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل کیلئے سرمایہ کاری کی ورلڈ بینک کو تجویز دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں پینے کے پانی کی سطح کم ہونے اور پانی کی متوقع قلت کے بحران سے نمٹنے کیلئے ڈیم بنانے کی تجویز دی گئی۔