لاہور (ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے نواز شریف پر منی لانڈرنگ کے نئے الزامات کے بعد مریم نواز بھی میدان میں آگئیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کا ہر باپ اپنی بیٹی کا خیال رکھنے اور اسے عزت دینے میں فخر محسوس کرتا ہے لیکن عمران خان جیسا شرم سے عاری آدمی باپ بیٹی کا رشتہ کیا جانے۔
