تازہ تر ین

چئیرمین نیب اور وزیراعظم آمنے سامنے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک‘ کورٹ رپورٹر) نیب میں پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی کیلئے چیئرمین نیب اور وزیراعظم میں کشمکش کے نتیجہ میں چیئرمین نیب نے وزیراعظم کے پراسیکیوٹر جنرل کیلئے بھجوائے گئے 3 نام مسترد کر دیے۔ اپنے بھجوائے گئے 5 ناموں میں سے ایک کو پراسیکیوٹر جنرل تعینات کرنے پر اصرار کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین نیب نے وزیراعظم کو پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی کیلئے پانچ نام بھجوائے تھے۔ کافی دن گزر جانے کے بعد وزیراعظم نے پانچوں ناموں کو مسترد کرتے ہوئے اپنی طرف سے 3 نام چیئرمین نیب کو بھجوا دیے کہ ان کے نام ہمیں بھجوائیں تاکہ ان میں سے ایک کو پراسیکیوٹر جنرل بنایا جائے۔ چیئرمین نیب نے وزیراعظم کے بھجوائے تینوں ناموں کو رد کرتے ہوئے اصرار کیا ہے کہ پہلے سے بھجوائے گئے پانچ ناموں میں سے پراسیکیوٹر جنرل نیب کا چناو¿ کیا جائے۔ دریں اثنا حکومت سپریم کورٹ کی ہدایت پر آج پیر کو نئے پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی سے متعلق جواب جمع کرائے گی، ذرائع کے مطابق حکومت نے سابق جج لاہور ہائی کورٹ اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مدثر خالد عباسی کو پراسیکیوٹر جنرل نیب بنانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے ان کا نام چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے دیگر ناموں کے ہمراہ حکومت کو پیش کیا تھا، ذرائع کے مطابق چئیرمین نیب سابق جج لاہور ہائی کورٹ اور سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور کو پراسیکیوٹر جنرل نیب مقرر کرنا چاہتے تھے تاہم حکومت مخالف تھی ،حکومت کو چیئرمین نیب کی جانب سے نئے پی جی نیب کے لیے 5ناموں پر تحفظات تھے تاہم مدثر خالد عباسی ایڈووکیٹ کا تعلق مری سے ہونے اور عباسی ہونے کے باعث وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی ان کی حمایت کی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کو ان کی تقرری پر رضامند کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مدچر خالد عباسی ایڈووکیٹ کی بطور پراسیکیوٹر جنرل نیب تعیناتی کا نوٹیفیکیشن کسی بھی وقت جاری ہو سکتا ہے، تاہم مدثر خالد عباسی ایڈووکیٹ کے قریبی ذرائع نے ان کے پی جی نیب تعیناتی کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain