خیرپور (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نواب خان وسان نے کہا ہے کہ رواں سال بلاول بھٹوکاپہلااورعمران خان کا آخری انتخاب ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور کی جیلانی یونین کونسل میں خطاب سے رکن قومی اسمبلی نواب وسان نے کہا ہے کہ ملکی اداروں کے خلاف بات کرنے والوں کی سوچ بھی مجیب الرحمان جیسی ہوگئی ہے، پیپلزپارٹی نوازشریف کو ملکی اداروں کےخلاف بات کرنے نہیں دیگی۔نواز شریف کے حوالے سے نواب وسان نے کہاکہ ملک کیخلاف باتیں کرنے پر نوازشریف کو شرم آنی چاہئے، نوازشریف اب آپ وزیراعظم کے اہل نہیں رہے۔انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہہ دیا 2018 پیپلزپارٹی کا سال ہے، رواں سال بلاول بھٹو کا پہلا اور عمران خان کا آخری الیکشن ہوگا۔