لاہور (نیااخبار رپورٹ) متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے بعد ایم ایم اے میں شامل جماعتوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے علیحدہ ہونے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے س کا اعلان متحدہ مجلس عمل کے مرکزی عہدیداروں کے چناﺅ کے بعد ہوگا تاہم ایم ایم اے کی قیادت کا حکومتوں کو آئینی مدت پوری کرنے دینے پر مکمل اتفاق ہے۔ ایم ایم اے کا سربراہی اجلاس 16فروری کو ہو گا جس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن کو ایم ایم اے کا امیر اور امیر جماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق کے سیکرٹری جنرل مقرر کئے جانے کا قوی امکان ہے۔