تازہ تر ین

انوکھی عمارت کی تعمیر نے دنیا کو حیران کر دیا

امریکہ (ویب ڈیسک) فن تعمیر کے ماہرین نئی اور انوکھی عمارتیں تعمیر کرکے دنیا کو حیران کر رہے ہیں اسی طرح ایک امریکی انجینئر نے بھی ایسا گھر تعمیر کیا ہے جسے دیکھ کر لوگ حیران اور پریشان ہوگئے ہیں ۔رپورٹ کیمطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں قائم اس گھر کے معمار مشہور امریکی آرکیٹکٹ الفریڈ براننگ پارکر ہیں انہوں نے ایسا ایک انوکھا گھر تعمیر کیا ہے جس کے بیچوں بیچ ایک نہر بہتی ہے جو اس گھر کے کمروں تک رسائی کا راستہ ہے اس گھر میں رہنے والے افراد ایک سے دوسرے کمرے تک چل کر نہیں بلکہ اس نہر میں موجود کشتی کے ذریعے جاسکتے ہیں۔ پچھلے سال یہ گھر 10 لاکھ ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔ اس کے صحن سے بیٹھک، وہاں سے ڈرائنگ روم اور بیڈروم تک جانے کیلئے پیدل چلنے کے بجائے کشتی پر ہی جایا جاسکتا ہے ۔ اس گھر کے کئی دوسرے حصے بھی ایسے ہی حیرت انگیز ہیں۔ مثال کے طور پر ایک بیڈ روم تین منزلہ ہے ۔ ایک بڑی لائبریری، تین دیواروں والا کمرہ بھی اس کا حصہ ہے ۔ دنیا بھر میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا منفرد گھر ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain