میلبورن (اے پی پی) ایلینا ویسنینا اور ایکا مکارووا پر مشتمل روسی جوڑی پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، لوسی سفارووا اور بربورا سٹرائیکووا کی جوڑی کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی۔
سال کے پہلے گرینڈ سلام کے سلسلے میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں ویسنینا اور مکارووا پر مشتمل روسی جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ڈبروسکی اور ژو کو دلچسپ مقابلے کے بعد 0-6، 6-1 اور 7-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ایک اور کوارٹر فائنل میں لوسی سفارووا اور سٹرائیکووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی کو شوئی پینگ اور ایچ سائی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔