تازہ تر ین

کرکٹ کے میدان سے پاکستان کو بڑی کامیابی حاصل

کرائسٹ چرچ: (ویب ڈیسک)آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔اوول گراو¿نڈ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا۔شاہین آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔پاکستان کے محمد موسیٰ نے جنوبی افریقہ کے 3 اور شاہین آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔جنوبی افریقہ کے وانڈیلے میک ویٹو 60 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔بعدازاں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور جنوبی افریقہ کا 190 رنز کا ہدف 47 ویں اوور میں 11 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔پاکستان کی جانب سے سعد خان نے 26 رنز اسکور کیے جبکہ علی زریاب شاندار 74 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain