کراچی (بی این پی )معروف سابق قومی کپتان رمیز راجہ نے نیوزی لینڈ کیخلاف گرین شرٹس کی کارکردگی پر شدید مایوسی اور بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے۔سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ قومی ٹیم اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کرنے کیلئے کچھ تو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے کیونکہ اب وہ خود بھی خراب بیٹنگ پر بات کر کے تھک چکے ہیں۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ خاموشی اختیار کرکے اپنی بیزاری کا اظہار کیا جاسکتا ہے اور کڑی تنقید ہی ہمیشہ ضروری نہیں ہوتی۔ اس سے قبل رمیز راجہ نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ قومی بیٹسمینوں کا کریز پر توازن ہی درست نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ شارٹ پچ گیندوں کو نہیں کھیل سکتے اور ان کا ناقص فٹ ورک ناکامی کی اصل وجہ ثابت ہو رہا ہے۔
