تازہ تر ین

زینب کے قاتل کے بیشمار اکاﺅنٹس، شیطانی کھیل میں طاقتور لوگ ملوث

بنی گالا، اسلام آباد (آن لائن، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ زینب کے قاتل محمد عمران کے بے شمار بینک اکاو¿نٹس کی خبروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ طاقتور لوگ اس گھناو¿نے کھیل میں ملوث ہیں۔عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ زینب کے قاتل کی گرفتاری کے بعد بچوں کے ساتھ زیادتی میں مضبوط اور منظم گروہ کے آثار مل رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ملزم کے متعدد بینک اکاو¿نٹس سے متعلق خبریں منظر عام پر آنے کے بعد یہ چیز واضح ہوتی ہے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں طاقتور لوگ ملوث ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ رانا ثناءاللہ نے قصور ویڈیو اسکینڈل کیس میں بے شرمی کا مظاہرہ کیا اور اسے زمین کا جھگڑا قرار دے کر بند کرا دیا تھا۔انہوںنے کہاکہ ایک مضبوط جے آئی ٹی زینب قتل کے ملزم کی گرفتاری کے بعد سامنے آنے والے انکشافات کے ساتھ قصور کے ویڈیو اسکینڈل کی بھی تحقیقات کرے۔عمران خان نے کہا کہ جس طرح سے ملزم محمد عمران کے بینک اکاو¿نٹس کے حوالے سے تضاد پیدا کیا جا رہا ہے وہ بہت ہی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ہمیں سنسنی خیزی پھیلانے سے باز رہتے ہوئے معتبر جے آئی ٹی کی تشکیل کےلئے دباو¿ ڈالنا چاہیے تاکہ ننھی زینب اور قصور کے دیگر بچوں کے ساتھ پیش آنے والے اندوہناک واقعات کی تحقیقات ہو سکے۔عمران خان نے کہا کہ ضرورت ہے کہ ہم سنسنی سے گریز کرتے ہوئے ایک بااختیار جے آئی ٹی بنانے کے لیے دبا بڑھائیں تاکہ زینب اور قصور کے دیگر بچوں کے ساتھ بیتے گئے ہولناک المیے کی تحقیقات کی جاسکے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ اورسیز پاکستانیوں کے حق ووٹ دہی کی حق تلفی پر توجہ دینے پر چیف جسٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بیرون ملک پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں،وہ 20 ارب ڈالرز کا زر مبادلہ سالانہ بھیجتے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ایک بیان میں کہا ہے کہ میں چیف جسٹس آف پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے بیرون ملک پاکستانیوں کے حق ووٹ دہی کی حق تلفی پر توجہ دی۔ انہوں نے الیکشن کمیشن اور نادرا کو اسکے حل کا حکم دیا۔بلا شبہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔ وہ 20 ارب ڈالرز کا زر مبادلہ سالانہ بھیجتے ہیں۔ ہمارے بہترین دماغ بیرون ملک خدمات انجام دے رہے ہیں۔نئے پاکستان کی تعمیر میں انشا اللہ وہ ایک کلیدی کردار ادا کریں گے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمرا ن خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے لئے لعنت کا لفظ استعمال کرکے لگا میں نے اسمبلی پر کوئی ایٹم بم پھینک دیا ہو میں نے تو ان کے بارے میں کہا تھا جنہوں نے ہاتھ کھڑے کر کے ایک نااہل شخص کے پارٹی سربراہ بننے کی حمایت کی۔قوم کا پیسہ چوری کرنے والا پارٹی سربراہ کیسے بن سکتا ہے۔ لعنت کا مطلب ہے ان پرسے اللہ کی برکت اٹھ گئی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو اصل میں ن لیگ میں ہونا چاہئے کیونکہ وہ ن لیگ کے نمائندے ہیں۔جن لوگوں کو ماڈل ٹاﺅن میں مارا گیا وہ بھی تو پاکستانی تھے۔میری اور آصف زرداری کا کوئی میٹنگ پوائنٹ ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ وہ بھی کرپٹ شخص ہے اور اتنا ہی بڑا مجرم ہے جتنا نواز شریف۔مال روڈ پر جلسہ کوئی پاور شو نہیں تھا۔ ہم ماڈل ٹاﺅن کے متاثرین کو انصاف دلانے کے لئے اکٹھے ہوئے تھے۔ حکومت ختم نبوت شق میں تبدیلی پر پکڑی گئی۔دنیا کی کسی اسمبلی کی مجھے مثال دے دیں کہ ایک منی لانڈر، جھوٹا ، جعلساز، لٹیرا پارٹی کا سربراہ بن جائے پارلیمنٹ ایسا کرکے ملک کا مذاق اڑاتی ہے۔میں نے ملکی بہتری کے لئے قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ کیا جس قسم کے حالات ہیں قبل از وقت الیکشن کرالیںاگر نہیں ہوتے تو ہمیں فائدہ ہے ہمیں مزید تیاری کا موقع ملے گا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain