ایڈیلیڈ(آئی این پی ) آل رانڈرکیرون پولارڈ نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 400میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ پولارڈ نے بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔
اس فہرست میں دوسرا نمبر پولارڈ کے ہم وطن ڈووین براوو کا ہے جو اب تک 372 میچز کھیل چکے ہیں جبکہ ایک اور ویسٹ انڈین کھلاڑی کرس گیل 323 میچز کھیل کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔