لاہور (نیا اخبار رپورٹ) تحریک لبیک یا رسول اﷲﷺ کے زیر اہتمام مطالبات کی منظوری کیلئے آج جیل بھرو تحریک کا آغاز ہو ا۔ اس ضمن میں تحریک لبیک یا رسول اﷲ ﷺ کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی سمیت متعدد رہنما و کارکن پنجاب اسمبلی کے سامنے خود کو گرفتاری کیلئے پیش کریں گے۔ تحریک لبیک یا رسول اﷲ ﷺ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق حلف نامہ ختم نبوت میں تبدیلی کے ذمہداروں کو سزا دلوانے، عقیدہ ختم نبوت کے خلاف رانا ثناءکی ہرزہ سرائی پر اس کو برطرف کر کے سزا دلوانے، شہدا ختم نبوت کا قصاص لینے، قومی مشاورتی کونسل برائے ختم نبوت اور چاروں اطراف مساجد کے سپیکر کا نوٹفکیشن جاری کرانے کیلئے آج دن ایک بجے پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس پر جیل بھرو تحریک کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا۔ دوسرا مرحلہ کراچی سے اور تیسرا مرحلہ اسلام آباد سے شروع کیا جائے گا۔
