جڑانوالہ (تحصیل رپورٹر ، نیوز ایجنسیاں)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ آپ زندگی بھر کےلئے نا اہل کر دیں میرا رشتہ عوام سے نہیں ٹوٹے گا آج کل سارے کیس نوازشریف کے خلاف لگے ہوئے ہیں عوام نوازشریف کے ساتھ ہیں تمہارے فیصلے کچھ نہیں کر سکتے نوازشریف کو(ن)لیگ کی صدارت سے ہٹانے کےلئے درخواست دی گئی ہے کس طرح قانون کو ختم کر سکتے ہیں ؟ ایسا ہوا تو انشا ءاللہ قوم نوٹس لے گی اور سارے فیصلے مسترد کر کے واپس کر دےگی نااہلی کا معاملہ عوام انتہا تک پہنچائیں گے نیا پاکستان بنانے والے خود کو نہیں سنبھال سکتے عوام کو کیا سنبھالیں گے 2018ءمیں عوام ایسا دھکہ دیں پھر کبھی سیاسی میدان میں نظر نہ آئیں بجلی کے تار کے دھماکے سے ڈرنے والا ہماری حکومت ہٹانے آرہا تھا مولوی نے لاڈلے اور سندھ کے بٹھا بٹھا دیا ہے 1999ءمیں پاکستان ایشین ٹائیگر بن رہا تھا مشرف نے مارشل لا ءلگا کر پاکستان کا ستیا ناس کر دیا میرے دور میں ڈرون حملے بند ہوگئے تھے آج پھر شروع ہوگئے ہیں پھر پاکستان انتشار کا شکار ہونا شروع ہوگیا ہے عوام تحریک عدل میں میرا ساتھ دیں سستا فوری اور کھرے انصاف کو یقینی بنائیں گے۔ہفتہ کو جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ جب میں یہاں پہنچا تو مجھے طلال چوہدری نے بتایا نوازشریف صاحب ابھی کمرے میں بیٹھ جائیں تھوڑی دیر بعد جلسہ گاہ میں چلیں گے جس پر میں نے کہا کیوں ؟ آگے سے جواب دیا لوگ آرہے ہیں میں نے کہا مجھے ان شیروں سے زیادہ دیر تک دور مت رکھیں میں اوپر آیا تو دیکھا ماشاءاللہ شیروں کا جم غفیر ہے میں نے طلال چوہدری سے کہا آپ نے کہا تھا لوگ آرہے ہیں جلسہ گاہ بھر رہا ہے یہ تو پہلے ہی بھرا ہوا ہے اس سے اور کیا بھریں گے ۔انہوںنے کہاکہ یہ لاہور والا جلسہ نہیں ہے آپ نے خالی کرسیوں کا جم غفیر دیکھا تھا ؟جڑانوالہ کہاں لاہور میں ان کا جلسہ کہاں ؟ جڑانوالہ میں شیروں کا جلسہ کہاں کوئی مقابلہ نہیں ہے ؟۔ نواز شریف نے شرکاءکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی پر آپ نے لاہور کا جلسہ دیکھا تھا کیا کوئی مقابلہ ہے ؟ جڑانوالہ کے جلسے کو کیا کہوں ؟ انہوںنے کہاکہ فیصل آباد والے ہمیشہ فیصلہ دیتے ہیں جڑانوالہ کافیصلہ کہہ رہا ہے کہ ہم ججوں کا فیصلہ نہیں مانتے ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف کو نا اہل قرار دیا گیا کیا آپ اس فیصلے کو مان رہے ہیںجس پر جلسے میں شریک لوگوں نے نہیں کا جواب دیا ۔ نوازشریف نے کہاکہ طلال چوہدری راناثناءاللہ عابد شیر علی برجیس اور سٹیج پر موجود ایم این ایز اور ایم پی ایز کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی کیا یہ بھی کوئی جرم ہے ؟چلو گھر جاﺅ وزیر اعظم ہاﺅس چھوڑ دو اور فیصلہ سنا دیا ۔انہوںنے کہاکہ میں عوام کی عدالت میں آگیا اسلام آباد سے لاہور تک چار گھنٹے کا سفر تھا چار دن راستے میں لگ گئے ہیں جو جذبہ میں نے جی ٹی روڈ پر دیکھا آج جڑانوالہ میں وہی جذبہ ہے ۔آپ کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں انہوںنے طلال چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج تک جڑانوالہ میں کبھی ایسا جلسہ ہوا ہے آج دنیا بدل رہی ہے جڑانوالہ بھی بدل رہا ہے فیصل آباد بھی بدل رہا ہے انشا ءاللہ الیکشن آنے والا ہے یہ نئے پاکستان کا ریفرنڈم بنے گا جہاں لوگوں کو باعزت روز گار ملے گا انشا ءاللہ روشنیاں پھر لوٹ کر آئیں گی ۔ اس موقع پر نوازشریف نے شرکاءکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج لوڈشیڈنگ ختم ہوئی ہے یا نہیں ؟ جس پر لوگوں نے جواب دیا ہوئی ہےانہوںنے کہاکہ نوازشریف نے وعدہ کیا تھا پانچ سالوں میں لوڈشیڈنگ ختم کرونگا وعدہ پورا کیا ہے یا نہیں کیا ؟ ابھی تو پانچ سال پورے نہیں ہوئے چار سال ہوئے تو مجھے نکال دیا گیا لیکن وعدہ پورا کر کے وہاں سے نکلا ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے موٹر وے کا وعدہ کیا تھا یا نہیں ؟ بتائیں موٹروے گزر رہی ہے یا نہیں ؟ موٹر وے ملتان جارہی ہے اور لاہور جارہی ہے پشاور جارہی ہے لاہور سے کراچی جارہی ہے نوازشریف جب بھی کوئی وعدہ کرتا ہے تو پورا کرتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کے دنوں میں دوبارہ آﺅنگا ہم نے اللہ کے فضل و کرم سے دن رات محنت کر کے ملک کے مسائل حل کئے ہیں مجھے 1999یاد آرہا ہے ایٹمی دھماکے کئے بجلی کی کوئی کمی نہیں تھی دوسروں ملکوں بیچنا چاہتے تھے کوئی دہشتگردی نہیں تھی ملک تیزی کے ساتھ ترقی کررہا تھ لوگوں کو روز گار مل رہا تھا سکول کالج اور مو ٹر وے بن رہے تھے ملک ایشین ٹائیگر بن رہا تھا اس وقت مشر ف نے آکر مارشل لاءلگایا اور پاکستان کا ستیا ناس کر دیا ہے تیرہ سال کے بعد دوبارہ آیا سات سال ملک سے باہر رہا چودہ ماہ جیل میں رہاچودہ ماہ جیل میں اس لئے رہا میں نے ایٹیمی دھماکے کئے ¾ سات سال جلا وطنی اس لئے کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا ہے جب تیرہ سال کے بعد واپس آئے تو ملک کے اندر لوڈشیڈنگ تھی پاکستان کے اندر دہشتگردی تھی ¾ افراتفری تھی ¾نہ گیس تھی نہ بجلی تھی دہشتگردی ہی دہشتگردی تھی آپ کی دعاﺅں سے آکر محنت کی 2013میں دہشتگردی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھا ¾ دہشتگردی ختم کر دی ہے آج پھر پاکستان انتشار کا شکار ہونا شروع ہوگیا ہے ¾آج پھر مہنگائی بڑھ رہی ہے ¾ دنیا نے میلی آنکھوں سے دیکھنا شروع کر دگیا ہے ¾آج پھر پاکستان میں افراتفری بڑھ رہی ہے ¾ڈرون حملے پھر شروع ہوگئے ہیں میں نے امریکی صدر اوباما سے کہا تھا پاکستان خود مختار ملک ہے ¾ کوئی ملک پاکستان کے اوپر ڈرون حملہ نہیں کر سکتا ¾ میرے دور میں یہ ڈرون حملے بند ہوئے تھے یا نہیں ہوئے ¾ پاکستان کے اندر بیرونی مداخلت کو بند کیا ¾ پاکستان کو خودار ملک بنایا ہے ۔ نوازشریف نے کہاکہ ہم آج بجلی لائے ہیں ¾دہشتگردی ختم کر دی ہے ¾ بے روز گاری بھی ختم ہورہی تھی ¾ ملک ترقی کی طرف بڑھ رہا تھا ¾ بڑے بڑے باتیں کر نے والے اور نیا پاکستان بنانے و الوں سے پوچھیں انہوںنے ملک کےلئے کیا کیا ہے ¾ ملک کو دیا کیا ہے ¾ کے پی کے کے لوگوں سے پوچھیں ¾ سوائے دھرنے ¾ سوائے جھوٹ ¾ بہتان تراشی ¾ الزام تراشی کے کیا کیا ہے ¾ ہمارے محترم ججوں نے کہا یہ صادق اور امین ہے ¾صادق اور امین کے قصے معلوم ہیں یا نہیں ہے ¾ واہ بھئی وہ صادق اور امین اس طرح کے ہوتے ہیں ؟۔نوازشریف نے کہاکہ ہم نے پاکستان کی دل و جان سے خدمت کی ہے اس کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے ¾ اس ملک کے اندر خدمت زوروں پر تھی ¾ نوازشریف نے اپنے بیٹے سے خیالی تنخواہ نہیں لی ¾ نوازشریف کو نا اہل کر دیا ہے ۔نوازشریف نے کہاکہ ڈرون کیمروں میں ہمت نہیں کہ وہ نوازشریف کے قریب آئیں ¾ہری پور میں آیا تو ایسا نہیں ڈرا جیسا مولوی طاہر القادری نے کیا تھا ¾ طاہر القادری نے کیا کیا تھا ؟نوازشریف نے کہاکہ بجلی کے تار کے دھماکے سے ڈرنے والے ہماری حکومت ہٹانے آرہے تھے ¾ بجلی کے تار سے ڈرنے والا ہمارے سے ٹکر لینے آرہا تھا ¾ آپ نے لاڈلے کا بٹھا بٹھایا اور سندھ سے آنے والے کابٹھا بٹھایا ہے ¾اانشاءاللہ 2018میںسب کا بٹھا بیٹھ جائیگا ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے تہیہ کیا ہے کہ انشاءاللہ عوام کو با عزت روز گار ملے گا ¾جتنے لوگ پاکستان کے اندر بے گھر ہیں جن کے پاس رہنے کےلئے چھت نہیں ہے ¾کرائے کے مکانوں میں رہتے ہیں انشاءاللہ ان کو گھر ملے گا ۔انہوںنے کہاکہ اسمبلی میں مجھے آپ نے بھیجا ¾ وزیر اعظم آپ نے بھیجا ہے ¾ کیا مجھے کوئی نکال سکتا ہے ¾ اب کہتے ہیں نااہلی پانچ سال کےلئے ہوئی ہے یا زندگی بھر کےلئے ہوئی ہے ¾ آپ زندگی بھر کےلئے کر دو میرا رشتہ نہیں ٹوٹے گا ¾ کیا کبھی یہ ر شتہ ٹوٹے گا ¾ میرے ساتھ کہیں انشاءاللہ نہیں ٹوٹے گا ¾ یہ کون ہیں مجھے آپ سے جدا کر دیں ¾ انشا ءاللہ ان کے فیصلے کو قوم مسترد کر دےگی ¾ جو آپ کا فیصلہ ہوگا وہی حتمی فیصلہ ہوگا ¾ آج کل سارے کیس نوازشریف کے خلاف لگے ہوئے ہیں ¾ سارا زور نوازشریف کے خلاف ہے ¾ عوام نوازشریف کے ساتھ ہیں تمہارے فیصلے کچھ نہیں کر سکتے ۔انہوںنے کہاکہ درخواست دی گئی ہے کہ نوازشریف کو مسلم لیگ (ن)کی صدارت سے ہٹا دیں ¾ ہم نے قانون بنایا ہے ¾یہ کس طرح سے قانون توڑ کرسکتے ہیں ¾کس طرح سے قانون کو ختم کر سکتے ہیں ؟کیا نوازشریف کو نا اہل کر سکتے ہیں اگر ایسا ہوا تو انشاءاللہ قوم خود نوٹس لے گی اور سارے فیصلے مسترد کر کے واپس کر دے گی انہوںنے کہاکہ نوازشریف جو کہتا ہے ٹھیک کہتا ہے ¾میں نے گھروں کی بات کی ہے جو شخص مہینے میں جتنے کمائے گا اس کا کچھ حصہ گھر کی قسط میں ادا کر یگا چند سالوں میں گھر ملکیت بن جائیگا کرایوں پر رہنے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔نوازشریف نے لوڈشڈینگ کو ختم کر نے کا وعدہ کیا تھا ختم کر دی ہے یا نہیں کی ¾ نوازشریف نے دہشتگردی ختم کر نے کا وعدہ کیا تھا ¾ سی پیک کا وعدہ نہیں کیا لیکن اس کو پورا کر دیا ہے ¾ آج تحریک عدل کی بات کی ہے ¾ سستا فوری اور کھرے انصاف کو یقینی بنائیں گے تاکہ دادے کے مقدمے پوتے کو نہ بھگتنے پڑیں ¾ موقع پر انصاف کو یقینی بنائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ انشاءاللہ جڑانوالہ والا ضلع بھی بنے گا ¾ حلقہ بندیاں ہو جانے دیں انشاءاللہ شہباز شریف کو کہونگا کہ وہ اس کو ضلع بنا دیں ۔انہوںنے کہاکہ شہباز شریف نے صوبے میں بے پناہ کام کیا ہے ¾ سڑکیں بنائی ہیں ¾ ایجو کیشن اور ہیلتھ میں بے پناہ کام کیا ہے ¾ترقی کےلئے دن رات کام کیا ہے ¾ آج پنجاب بدلا ہوا ہے انہوںنے کہاکہ باقی اضلاع میں بھی جاﺅنگا شہباز شریف نے راولپنڈی ¾ لاہور اور ملتان میں میٹرو بس بنائی ہے ¾ جس کے بعد فیصل آباد ¾ سرگودھا ¾ بہاولپور اور گوجرانوالہ ¾ ساہیوال کی باری آئےگی پورے پنجاب میں پھیلے گی نیا پاکستان والے جنگلہ بس کہتے تھے آج پشاور میں بھی میٹرو بس بنا رہے ہیں ¾ یہ پاکستان کی کیا خدمت کریں گے ؟یہ اپنے آپ کو نہیں سنبھال سکتے آپ کو کیا سنبھالیں گے ¾2018ءمیں ایسا دھکہ دیں کہ کبھی سیاسی میدان میں نظر نہ آئیں ¾ ووٹ کے تقدس کےلئے میرا ساتھ دینا ہے ¾ پاکستان کے کروڑ وں لوگ ووٹ دیں اور پانچ لوگ وزیراعظم کو باہر کر دیں کیا آپ کو منظور ہے ؟ آپ کا ووٹ کدھر گیا ؟آپ کا نواز شریف کہاں ہے ¾ آپ کا وزیر اعظم کہاں ہے ¾ آپ نے نوازشریف کو نکالا ؟ ووٹ آپ نے دیا تھا ¾ کس نے نوازشریف کو نکالا ؟ان کو نکالنے کا کوئی اختیار ہے ؟یہ معاملہ ایسے نہیں جائےگا یہ اپنی انتہاءتک پہنچے گا اور پاکستان کے عوام پہنچائیں گے ¾ ہم سب ایک ہو کر آگے بڑھیں گے ۔ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دینگے یہ آپ کا وعدہ ہونا چاہیے کسی کواجازت نہیں دینگے کہ ووٹ کی پرچی کو پاﺅں تلے روندے ¾ ان باتیں کو کبھی نہیں بھولنا پھر انشا ءاللہ آپ کے پاس آﺅنگا ۔ سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی اور رہنما مسلم لیگ نون مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف سے 3 نسلوں کا حساب لیا گیا لیکن پھر بھی اس کیخلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ پانامہ میں نواز شریف کا نام نہیں تھا لیکن انہیں پھر بھی نکال دیا گیا۔ انہوں نے اہل جڑانوالہ سے استفسار کیا کہ جہاں منتخب وزیر اعظم کو نکال دیا جائے کیا ایسا پاکستان چاہئے؟ جہاں عوام کے ووٹوں کی اہمیت نہ ہو ؟کیا ایسا پاکستان منظور ہے؟ جہاں آئین توڑنے والے مشرف کو عدالت میں بلانے کی جرات نہ ہو ؟کیا ایسا پاکستان منظور ہے؟ کیا ایسا پاکستان چاہئے جہاں سزا پہلے ملے اور مقدمے بعد میں بنیں؟ عوام عدل کی بحالی کی تحریک میں نواز شریف کا ساتھ دیں، عوام کی عدالت سب سے بڑی عدالت ہے ،جڑانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وفا کیا ہوتی ہے، یہ کوئی جڑانوالہ سے پوچھے، میں جڑانوالہ کے عوام کو سلام پیش کرتی ہیں جنہوں نے مسلم لیگ ن کو طلال چوہدری جیسا وفادار دیا۔مریم نواز نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ عدل کی بحالی کی تحریک میں نواز شریف کا ساتھ دیں، عوام کی عدالت سب سے بڑی عدالت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ کے عوام کی محبت اور شاندار استقبال ہمیشہ یاد رہے گا،فیصل آباد اور جڑانوالہ نے ہمیشہ محمد نوازشریف سے وفاکی جڑانوالہ کے عوام سمجھدار اور سیاسی سوجھ بوجھ رکھتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ شرکاءسے کہا کہ کیا آپ کو ایسا پاکستان چاہیے جس میں کروڑوں ووٹوں پر ذاتی عناد بھاری ہو پاناما میں محمد نوازشریف کا نام تک نہیں تھا جب 10روپے کی کرپشن نہ نکلے تو اقامہ پر باہر نکال دیا جائے بتاﺅآپ کو اب پاکستان چاہیے ؟ آپ کو ایسا پاکستان چاہیے جس میں عوام کو پتہ تھا کہ پاناما میں نوازشریف پر کرپشن کا کوئی نام نہیں تھا ؟ جب اس کو کرپشن کا رنگ دیا تو پانامہ بینچ کے ججوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کئے رکھی نہ صرف خاموشی اختیار کئے رکھی بلکہ عمران خان کو کہا کہ تم نوازشریف کو باہر نہیں کرسکے آﺅ میرے پاس درخواست لاﺅ تمھاری درخواست میں سنوں گاآپ کو ایسا پاکستان چاہیے جس میں جج خود پٹیشنر کو بلا کر کہہ رہے ہیں کہ میرے پاس مقدمہ لاﺅ ہم نوازشریف کو نکالیں گے ؟ کیا آپ کو ایسا پاکستان منظور ہے ۔ جس میں عوام کی رائے کو سب سے حقیر سمجھا جائے ؟ بتائیں آپ کو ایسا پاکستان منظور ہے جس میں 70سال میں ایک بھی منتخب وزیراعظم اپنی مدت پوری نہ کرسکا ہو ؟ مریم نوازنے کہا کہ کیا آپ کو ایسا پاکستان منظور ہے جس میں آپ کا منتخب وزیراعظم تو عدالتوں میں اپنی بیٹی کے ساتھ ہر ہفتہ پیش ہوتا ہو جبکہ آئینی توڑنے والے مشرف جیسے غاصبوں کو کسی عدالت کو بلانے کی جرات نہ ہو ؟کیا آپ کو ایسا پاکستان منظور ہے جس کو آپ نے ووٹ دیا ہو جب وہ انصاف لینے پاکستان کی سب سے بڑی عدالت میں جائے تو اس کو انصاف کی بجائے گالیاں سننے کو ملیں ؟کیا آپ کو ایسا پاکستان منظور ہے جس میں نوازشریف نے تو اپنی تین نسلوں کا حساب دیا اور اس کو اقامہ پر نکال باہر کیا ؟لیکن جب لاڈلہ کہہ رہا ہے کمپنی میری ہے ہاں میں نے جرم کیا ہے اس کو صداقت اور امانت کا سرٹیفکیٹ دے دیا جاتا ہے۔