تازہ تر ین

شعیب ون ڈے ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر سخت فکرمند

لاہور(آئی این پی) سپیڈ سٹار شعیب اختر نے پاکستانی ٹیم کو ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ پاکستانی ٹیم صرف ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی ٹیم ہی نہ بن کر رہ جائے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ہم سیریز تو جیت گئے ہیں اور یہ بڑی خوشی کی بات ہے لیکن مجھے ڈر لگتا ہے کہ پاکستان صرف ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی ٹیم ہی نہ بن جائے۔ کیونکہ جس طرح انہوں نے ون ڈے سیریز میں کارکردگی دکھائی ہے وہ انتہائی قابل تشویش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ ٹیسٹ میچ کون سے کھلاڑی کھیلیں گے اور ون ڈے کیلئے کون سے کھلاڑی چاہئیں ۔

جبکہ ٹی ٹونٹی کن کھلاڑیوں کے لیے بہترین فارمیٹ ہے لیکن چونکہ ہمارے پاس زیادہ آپشنز نہیں ہیں شاید اسی لئے اس طرح گزارہ کیا جا رہا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain