تازہ تر ین

کاجل کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش

لاہور(خبر نگار) پاکستان کے سب سے بڑے چڑیا گھر میں شیرنی ”کاجل“ کے ہاں 3بچوں کی پیدائش ہو گئی، شیروں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔لاہور چڑیا گھر کی شیرنی کاجل اور شیر ریکی کے ہاں 3 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ جس کے بعد چڑیا گھر میں شیروں کی تعداد 19 ہو گئی ہے اس سے قبل 6 نر اور10 مادہ شیر چڑیا گھر میں موجود تھے۔انتظامیہ کے مطابق تین بچوں کی پیدائش سے لاہور چڑیا گھر سیر کے لیے آنے والے افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور 3 نئے مہمانوں کی آمد سے سیر تفریح کے لیے آنے والوں کی رونقوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ فیمیلز کے ساتھ آنے والے بچوں کی بڑی تعداد شیر کے پیدا ہونے والے نومولود بچوں کو دیکھنے کے لیے پنجرے کے باہر اکٹھی ہو گئی تاہم انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تینوں بچے صحت مند ہیں اور انہیں فوری طور پر منظرعام پر نہیں لایا جائے گا بلکہ چند روز تک بچوں کی ابتدائی خوراک اور صحت کا خیال رکھنے کے بعد اگلے دو سے تین ہفتوں میں عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain