تازہ تر ین

افغان طلبا ءکیلئے اہم خبر،حکومت نے بڑا اقدام کر لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستان میں زیر تعلیم افغان طالبعلموں کے انتہا پسندانہ رجحانات جانچنے کی تجویز پر وزارت داخلہ نے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کے احکام جاری کرکے نیکٹا اور وزارت سیفران سے جامع رپورٹ مانگ لی۔باوثوق ذرائع نے ’’ایکسپریس‘‘ کوبتایا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وزارت خارجہ نے پاکستان میں زیر تعلیم تمام طلبا خصوصاً افغان طلبا کی انتہا پسندانہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے اور ان کے ویزا نظام کو مزید بہتر بنانے کیلیے وزارت داخلہ کو تجویز دی تھی جس پروزارت داخلہ نے متعلقہ شعبے کو بھی احکام جاری کیے ہیں کہ آن لائن ویزا فارم کا ازسرنوجائزہ لیکراسے مزید بہتر کیا جائے۔ امریکا اوریورپ کی طرز کا پاکستان میں جدیدبین الاقوامی معیارکاویزا ٹریکنگ نظام قائم کیاجائے جب کہ پہلی ترجیح میں ویزہ مدت ختم ہونے کے بعد بھی پاکستان میں مقیم افغان طلبا کا پتہ چلایاجائے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain