اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کے لیے خیبر پختونخوا سے چھ ناموں کی منظوری دے دی گئی۔سینیٹ انتخابات کیلئے ناموں کی منظوری چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی اجلاس میں دی گئی۔خیبرپختونخواہ سے پی ٹی آئی کے منتخب امیدواروں میں فیصل جاوید، فدا حسین ، اعظم سواتی ، مہرتاج روغانی، خیال زمان اور ایوب آفریدی شامل ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی سینٹ انتخابات میں پنجاب سے نشست کے حصول کیلئے بھی متحرک ہے۔ پنجاب سے نشست حاصل کرنے کے لئے تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق سے حمایت مانگ لی۔ گزشتہ روز اس حوالے سے رہنما ق لیگ چوہدری پرویزالہیٰ اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی ملاقات ہوئی جس میں مل کر سینیٹ انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔