تازہ تر ین

خبریں گروپ طالبہ مرجان کی ہم آواز،وزیر اعلی پنجاب کا بڑا اعلان

ملتان(کرائم رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ملتان آمد کے موقع پر روزنامہ خبریں کے کرائم رپورٹر صف خان نے بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی میں سرائیکی ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ مرجان سے زیادتی اور ویڈیو سکینڈل کے بارے میں سوال کیا جس پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بتایا کہ میں نے اس کیس کا نوٹس لے لیا ہے۔ آئی جی پنجاب کو بھی معاملے پر شفاف تحقیقات کروانے کی ہدایت کی ہے۔ انکوائری ٹیم بھی بنائی جارہی ہے جوکہ معاملہ کی انکوائری کرکے مجھے رپورٹ دے گی جس کی روشنی میں ملوث ملزمان خواہ وہ سٹوڈنٹ ہوں، پروفیسر یا پھر انتظامیہ کا کوئی ملازم، سکیورٹی انچارج یا سکیورٹی گارڈ ہو کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا اور مرجان کو ہرصورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔ اس میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain