اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے 2014 کے دھرنے کے دوران قائم 4 مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنماو¿ں کی ضمانت کی توثیق کردی جب کہ شیریں مزاری کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ، ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد سمیت 4 مقدمات کی سماعت کی۔ اس موقع پر عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، اسد عمر اور عارف علوی کی ضمانت کی توثیق کردی۔عدالت نے شیریں مزاری کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں مقدمے میں ضمانت کرانے کی ضرورت نہیں جب کہ عدالت نے زرضمانت کے لئے جمع کرائے جانے والے ایک لاکھ روپے کے مچلکے بھی واپس کرنے کی ہدایت کی۔