تازہ تر ین

بچوں سے زیادتی کی نئی ویڈیوز نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

فیصل آباد‘ شیخوپورہ ‘ سرگودھا(خصوصی رپورٹ) مختلف شہروں میں سات بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ شیخوپورہ میں کمسن بچے سے زیادتی کے دوران ملزموں نے ویڈیو بھی بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ اجنیانوالہ میں محنت کش کے 16 سالہ بچے کو تین نوجوانوں نے کھیتوں میں لے جاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور اس کی مووی بھی بنالی۔ ملزمان نے دھمکی دی کہ تمہاری مووی نیٹ پر چڑھا دی جائے گی ۔ صدر فاروق آباد پولیس نے مقدمہ کا اندراج 14 روز کی تاخیر سے ملزمان ابوسفیان قاسم اور عثمان عرف ٹولو کے خلاف کیا جس کا فائدہاٹھاتے ہوئے ملزم ابوسفیان نے عبوری ضمانت کرالی جس پر عدالت نے اس کیس کی تفتیش کے بارے میں ایس ایچ او تھانہ صدر فاروق آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ تھانہ سمبڑیال کے چک کھپہ کے عاصم علی کے پانچ سالہ بیٹے زید علی کو نامعلوم اوباش نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ نوشہرہ ورکاں محلہ مسلم ٹاﺅن کے 12 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پھالیہ کے نواحی پنڈی کالو کے ناظر علی عرف مانگٹ‘ پنڈی کالو کے ہی سید نذر حسین کے سولہ سالہ بیٹے کو موٹرسائیکل لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سرائے نورنگ کے علاقے ممہ خیل میں گیارہ سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain