تازہ تر ین

مشال قتل کیس میں سزائے موت پانیوالے مجرم بارے بی بی سی نے ایسی بات کہہ دی کہ سننے والوں کو بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) مشال قتل کیس میں سزائے موت پانے والے عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالب علم عمران علی کا تعلق ملا کنڈ ایجنسی کے علاقے پلئی سے ہے۔ وہ مشال خان کے کلاس فیلو تھے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بھی رہا ہے تا ہم وہاں وہ زیادہ عرصہ سر گرم نہیں رہے۔ بعض سرکاری ذرائع کے مطابق ملزم عمران علی نے کچھ عرصہ تک مانسہرہ میں ایک کالعدم تنظیم کے زیر انتظام چلنے والے کیمپ میں ”جہاد“ کی تربیت حاصل کی تھی۔ دوسرے ملزم بلال بخش کا تعلق مردان کے علاقے بغداد سے بتایا جاتا ہے۔ وہ عبدالولی خان یونیورسٹی میں پنچ آپریٹر (کے پی او) یعنی کلریکل عہدے پر کام کرتے تھے، پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن (پی ایس ایف) کے انتہائی سر گرم رہنما تھے۔ تیسرے ملزم وجاہت اللہ کا تعلق سوالڈیر کے علاقے سے ہے۔ وہ شعبہ ابلاغ عامہ میں مشال خان کے ہم جماعت تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ مقتول مشال خان اور ملزم وجاہت اللہ کے درمیان اکثر اوقات کلاس میں مذہبی موضوعات پر بحث و مباحثے ہوا کرتے تھے۔ ملزم و جاہت اللہ نے مشال خان کو مبینہ طور پر ”مرتد“ کہا اور ان کے خلاف تقریر کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain