تازہ تر ین

کراچی میں قتل و غارت کا بازار پھر سے گرم ہونیکا خطرہ ، متحدہ رہنماﺅں کے لندن سے رابطوں کے انکشاف نے کھلبلی مچا دی

لاہور (خصوصی رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں گروہ بندی خطرناک تصادم کی طرف جارہی ہے جوکسی وقت بھی خونریزی کی جانب جاسکتی ہے۔ متحدہ پاکستان کے ذرائع نے حیران کن انکشاف کیا کہ ان کی جماعت میں تازہ دراڑیں آنے کے بعد بعض پرانے رہنماﺅں نے متحدہ قومی موومنٹ (لندن) الطاف گروپ سے رابطے کئے ہیں جنہوں نے رابطہ کرنے والے متحدہ (پاکستان) کے رہنماﺅں کو پارٹی میں چند اہم رہنماﺅں کو صاف کرنے کے لئے معاونت کی پیشکش کی ہے، ایسی کوئی کارروائی کرنے کے لئے متحدہ (لندن) نے جنوبی افریقہ اور بنکاک میں بیٹھے ہٹ مین کو اشارہ دیدیاہے، ان کا کہنا تھا کہ متحدہ (پاکستان) کے متحارب دھڑوں میں اگر پائیدار صلح نہ ہوئی تو متحدہ جو 90ءکی دہائی میں مہاجر قومی موومنٹ (الطاف) اور مہاجر قومی موومنٹ (حقیقی) کے بینرز کے تحت کراچی پر تسلط کے لئے ایک دوسرے کے لوگ اٹھاتی اور مارتی رہی ہے۔پرانے رہنماﺅں کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ نوجوانوں کے نیچے کام کرنے کیلئے تیار نہیں وگرنہ مصطفےٰ کمال کے ساتھ پہلے سے ہی شامل ہوچکے ہوتے۔ کچھ لوگ پیپلزپارٹی میں بھی جاسکتے ہیں اور متحدہ (پاکستان) ایک چھوٹا سا غیر موثر گروپ رہ جائے گا۔ ان کے مطابق بعض پرانے رہنماﺅں نے متحدہ (حقیقی) کے سربراہ آفاق احمد سے بھی رابطے کئے ہیں، متحدہ (پاکستان) میں عامرخان اور ڈاکٹر فاروق ستار کے ہی وہ گروپ نہیں ہیں، خواجہ اظہار بھی اپنا گروپ بنانے کی کوشش میں ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain